Inquilab Logo

امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کورونا سے متاثر

Updated: July 12, 2020, 3:17 PM IST | Agency | Mumbai

صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچھ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Amitabh Bachchan and Abhishek Bachchan - Pic : INN
امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن ۔ تصویر : آئی این این

صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچھ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
 بچن نے خود ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
تہتر (73) سالہ امیتباھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری جانچ پازیٹیو آئی ہے اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال اتھارٹی کو اطلاع دے رہا ہے۔  کنبے اور ملازمین کی بھی جانچ کی گئی ہے۔ جن کے رپورٹ آنی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں سے میرے رابطے میں آنے والے سبھی لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی وہ خود کی کورونا جانچ کرالیں۔
اداکار انوپم کھیر نے  بچن کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’قابل احترام  بچن جی، آپ نے اپنی زندگی میں ہر مشکل ہر کو اپنی خود اعتمادی سے شکست دی ہے۔ مجھے اور پوری قوم کو پورا یقین ہے کہ آپ کورونا کی لڑائی میں بھی فاتح وکر بحفاظت اور صحت مند اپنے گھر واپس آئیں گے۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK