Inquilab Logo

جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں اور افریقی ممالک کیلئے امداد کی اپیل

Updated: March 16, 2020, 2:55 PM IST | Agency | Geneva

اقوام متحدہ نے۲۰؍ لاکھ مہاجرین اور ان کو پناہ دینے والے ملکوں کیلئے ایک ارب ۳۰؍کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا

South Sudan - Pic : INN
جنوبی سڈان ۔ تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے اور اس کے شراکت داروں نے جنوبی سوڈان کے۲۰؍ لاکھ پناہ گزینوں اور ان کی میزبانی کرنے والے ۵؍ بڑے  ممالک ایتھوپیا، کینیا، یوگنڈا، سوڈان اور جمہوریہ کانگو  کیلئے ایک ارب۳۰؍ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
  پناہ گزینوں کے عالمی ادارے  کے  ترجمان کے۲۲؍ لاکھ پناہ گزین اور ان کی میزبانی کرنے والے ملک زندگی بچانے والی اس امداد پر انحصار کرتے ہیں جو انہیں دنیا بھر سے ملتی ہے۔ اس سے  بے گھر افراد کو چھت، خوراک، پینے کا صاف پانی اور علاج معالجے کیلئے درکار کاموں کو مزید تیز کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ  پناہ گزینوں کا عالمی ادارہ۶۵؍ ہزار بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔  انہیں بہتر تعلیم اور دیگر امداد مہیا کرانے کیلئے کثیر پیمانے پر فنڈز درکار ہیں۔
  عالمی ادارے کے مطابق ۷؍سال سے جاری لڑائیوں کے بعد جنوبی سوڈان نے ایک عبوری قومی حکومت قائم کی ہے اور بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اب وہ امن کے راستے پر  گامزن  ہے۔ تاہم نئی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان میں سب سے بڑا چیلنج جنوبی سوڈان کے لاکھوں پناہ گزینوں کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے جنہیں لڑائیوں کے باعث جبراً بے گھر ہونا پڑا ہے اور وہ اندرون ملک اور بیرونی  ممالک میں پناہ کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ انسانی ہمدردی  کیلئے کام کرنے والے گروپس کو توقع ہے کہ نئی عبوری قومی حکومت دیرپا امن لانے  کیلئے سنجیدگی سے کام کرے گی۔
 عالمی ادارے  کے مطا بق جنوبی سوڈان کے جو پناہ گزین اپنی مرضی سے وطن واپس آ گئے  ہیں وہ  اب  بھی غیر یقینی صورتحال  کا شکار ہیں ۔  علاوہ ازیں دیگر ممالک میں موجود  پناہ گزین مستقبل میں ملک کے حالات دیکھ کر ہی لوٹنے سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK