Inquilab Logo

ویکسی نیشن کی سفارش کے الزام پر ارجنٹائنا کے وزیر صحت مستعفی

Updated: February 21, 2021, 1:27 PM IST | Agency | Buenos Aires

جینز گونزیلے گاسیا نے اپنےقریبی لوگوں کو نمبر کے بغیر ہی ویکسین لگوانے میں مدد کی، صحافی کا انکشاف

Ginés González García was convicted of aiding and abetting a journalist.Picture:INN
جینز گونزیلے گارسیا نے جس صحافی کی مدد کی اسی کی رپورٹ پر انہیں سزا ملی۔تصویر :آئی این این

ارجنٹائنا کے وزیر صحت جینز گونزیلے گاسیا کو ان اطلاعات کے بعد استعفیٰ دیناپڑا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے ’رسوخ‘ کا استعمال کرتے ہوئے کورونا  ویکسین حاصل کی حالانکہ وہ اس بات کا استحقاق نہیں رکھتے تھے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک خط میں جینز گونزیلے گاسیا نے کہا کہ ان کی دفتر میں غیر موجودگی کے دوران کچھ لوگوں نے ’غیر ارادی کنفیوژن‘ کے باعث ویکسین لگوانے کے طے شدہ طریقۂ  کار سے پہلوتہی کی کوشش کی۔ ایوان صدر کے دو ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ میڈیا رپورٹوں میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کم سے کم ۱۰؍ افراد نے طے شدہ طریقۂ کار کو بائی پاس کرتے ہوئے ویکسی نیشن کروائی ہے، جس کے بعد صدر البرٹو فرنانڈیز نے جینز سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ مروجہ طریقۂ کار سے ہٹ کر ویکسی نیشن کروانے والوں میں ایک بزرگ صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے وزیر صحت کو خود براہ راست فون کر کے ویکسین کی خوراک لگوائی۔بڑے پیمانے پر مشتہر کئےگئے اس اسکینڈل سے خطے میں ویکسی نیشن میںبدعنوانی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں ویکسین کی سپلائی پہلے ہی مطلوبہ تعداد سے کم ہے۔
 قبل ازیں پیرو کی وزیر خارجہ ایلزبتھ آسٹیٹی کو  ویکسی نیشن مہم شروع ہونے قبل ہی ویکسین لگوانے کے باعث استعفیٰ دیناپڑا تھا۔اطلاع کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ملک میں ویکسین پروگرام شروع ہونے سے قبل اور کلینکل ٹرائلز کے بغیر چینی ویکسین سینوفارم لگوانے کا اعتراف کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سنگین غلطی کی ہے جس کے باعث انہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے صدر کو اپنا استعفیٰ بھی پیش کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایلزبتھ آسٹیٹی نے ویکسین مہم شروع ہونے سے قبل  ۲۲؍ جنوری کو  ہی چینی ویکسین لگوائی تھی۔
   ادھر روس کی `اسپوتنک فائیو ویکسین کی تقریباً ۳؍ لاکھ خوراکیں دسمبر کو ارجنٹائنا پہنچ تھیں۔ یہاں فی الحال ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے۔ ارجنٹائنا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت میں نائب وزیر کارلا وزوٹی کو مستعفی ہونے والے جینز گونزیلے گاسیا کی جگہ وزیر صحت مقرر کیا جائے گا، تاہم اس امر کی اب تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ارجنٹائنا میں کورونا سے اب تک ۵۱؍ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

argentina Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK