سپریم کورٹ نے کہاکہ علاحدہ تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، سیبی کو ۳؍ ماہ کا وقت دیا
EPAPER
Updated: January 04, 2024, 9:22 AM IST | New Delhi
سپریم کورٹ نے کہاکہ علاحدہ تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، سیبی کو ۳؍ ماہ کا وقت دیا
ڈانی۔ہنڈنبرگ معاملہ میں سپریم کورٹ نے توقع کے عین مطابق اڈانی گروپ کو راحت دیتے ہوئے ہنڈن برگ کے الزامات پر سیبی کی تفتیش میں مداخلت سے انکار کر دیا ۔ چیف جسٹس چندر چڈ کی سربراہی والی ۳؍ ججوں کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ عدالت نے سیبی کو اس تنازع سے متعلق ۲۲؍کیسیز کی تحقیقات سونپی تھی جن میں سے دو کی تفتیش ابھی باقی ہے۔ عدالت نے سیبی کو ۳؍ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس سے قبل اڈانی گروپ کوبڑی راحت دیتے ہوئے عدالت نےکہاکہ ہنڈن برگ رپورٹ یا اس طرح کا کوئی بھی معاملہ علاحدہ تحقیقات کا حکم دینے کی بنیاد نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے کہا کہ سیبی قانون کے مطابق اپنی تحقیقات جاری رکھے گا کیوں کہ یہ ثابت کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے کہ سیبی نے کارروائی کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۳ء کو اس معاملے میں سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔
یاد رہے کہ جنوری۲۰۲۳ء میں جاری ہونے والی امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ کی تحقیقی رپورٹ میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسٹاک مارکیٹ کا ریگولیٹر ہونے کے ناطے سیبی (سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا) کو اس پورےمعاملے کی تفتیش سونپ دی تھی ۔