یہاں کے اسینڈ کیپٹل نےاگلے ۱۸؍ماہ میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 19, 2023, 3:48 PM IST | Bengaluru
یہاں کے اسینڈ کیپٹل نےاگلے ۱۸؍ماہ میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہاں کے اسینڈ کیپٹل نےاگلے ۱۸؍ماہ میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے۲۰۳۰ء تک ایک ملین الیکٹریکل کمرشیل گاڑیوں کی مالگذاری کیلئےیہ فیصلہ کیا ہے۔جے پور کے الیکٹرکل کمرشیل فائنناسنگ فرم نےپر مبنی اس کمپنی کے شریک بانی لوکیش چندرا متل اور گورو ماہیشوری نے تیزرفتاری سےاپنے بزنس میں ۸۰؍ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور انہوں نے ۸؍ ہزار کمرشیل گاڑیوں کی مالگذاری بھی کی ہے۔اس ضمن میں کمپنی کے شریک بانی اور ڈائریکٹر لوکیش چندرا متل نے کہا کہ ’’ ہم نے جب سے اس کمپنی کی بنیاد ڈالی ہے تب سے اس پر ۸۰؍ کر وڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔کمپنی کے تعلق سے ہمارے پاس ایک مضبوط منصوبہ ہے اور ہم اگلے ۱۸؍ ماہ میں کمپنی میں ۵۰۰؍کروڑ روپے کی رقم خرچ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ فنڈ موسمیاتی فنانس، پائیداری اور مالی شمولیت پر مرکوز سرمایہ کاروں کے ذریعے لگایاجائے گا۔ہماری کمپنی الیکٹریکل کمرشیل گاڑیوں کی مالگذاری میں وسیع صلاحیت کو پروان چڑھانے کی کوشش میں ہے اور ہم ۲۰۳۰ء تک ایک ملین گاڑیوں کی مالگذار ی کرنے پر غور کر رہےہیں۔ اگر موقع ملا تو ہماری کمپنی مزید طبقات بھی متعارف کروا سکتی ہے جن میں الیکٹرک ٹووہیلرس شامل ہے۔کمپنی کا مقصد اپنے ۲۰۳۰ء کے ایکشن پلان کے ذریعے مدھیہ پردیش، راجستھان ، دہلی، اتر پردیش اور ملک کے دیگر حصوں میں اپنی موجودگی کو فروغ دینا ہے ۔ ‘‘