Inquilab Logo

احمد نگر کے جیور گاؤں میں فوجی جوان کے گھر پر حملہ ،اہل خانہ کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا گیا

Updated: May 29, 2023, 12:18 PM IST | Ahmednagar

آٹھ زخمی ، زمین کے تنازع میںدوسرے فریق نے گاؤںکے غنڈوں کوجوان کے گھر پر بھیجا ،۳؍ بدمعاش گرفتار ،۷؍ اب تک فرار

The goons of the village hurled sticks at the members of a family over a land dispute
زمین کے تنازع پرگاؤں کے غنڈوںنےایک خاندان کے افراد پر لاٹھیاں برسائیں

ضلع کے ایک گاؤں میں زمین کے تنازع پر شدید مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔گاؤں کے کچھ  بدمعاش  لوگوںنے ہندوستانی فوج میں کام کرنے والے فوجی کے گھر پر حملہ کردیا جس کے بعد یہاں حالات کشیدہ ہوگئے۔بتایاگیا کہ گاؤں کے غنڈوں نےفوج کے جوان اور اس کے اہل خانہ پیٹا۔ غنڈوںنے  خاندان کے ۸؍  افراد کی بے رحمی سے پٹائی کی ۔ اس کے بعد ضلع کی ایم آئی ڈی سی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک۳؍ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور۷؍ ملزم ابھی تک مفرور ہیں۔
 دراصل یہ واقعہ۲۳؍ مئی کا ہے، لیکن اب اس کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جیور گاؤں کے رہنے والے اشوک واگھ کا زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ الزام ہےکہ اس تنازع کے دوسرے فریق  نے ۸؍ سے ۱۰؍ غنڈوں کولاٹھی، ڈنڈوں اور ہاکی اسٹک کے ساتھ  اشوک کے گھر بھیجا  تھا ۔
 موصولہ اطلاع کے مطابق جیسے ہی وہ اشوک کے گھر پہنچے، انہوں نے اپنے سامنے آنے والے تمام بزرگوں، خواتین، بچوں، لڑکیوں، جوانوں اور عورتوں کو بری طرح پیٹا۔ اس دوران لوگ مدد کے لیے چیختے رہے لیکن کوئی آگے نہیں آیا۔ اشوک واگھ کے خاندان کے کل۸؍لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔
زمین کے تنازع پر فوجی جوان پر جان لیوا حملہ
 موصولہ اطلاع کے مطابق اشوک واگھ چھٹی پر گھر آیا تھا۔اس معاملے میںاس کے حریفوںکو جب اس کی خبر ملی توانہوں نے غنڈے جمع کرکے اسے مارنے کیلئے بھیجا ۔ اس حملے میں اشوک واگھ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اشوک واگھ اور ان کے اہل خانہ کا علاج چل رہا ہے۔پولیس کے مطابق  اشوک واگھ راجستھان بیکانیر۶۶؍آرٹلری یونٹ  سے وابستہ ہے۔
 رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ا شوک واگھ پر  لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہےکہ اشوک کے والد نے  یہاں کوئی زمین  اپنے نام کرلی ہے۔اسی معاملے میں دوسرا فریق  اشوک اوراسکے گھروالوں پر برہم ہے اور انہوں نے اس برہمی کا اظہار اشوک کے گھر والوں پرحملہ کرکے کیا۔ایم آئی ڈی سی پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے۳؍ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ باقی ملزم تاحال مفرور ہیں۔ ایک فوجی جوان کے گھر پر حملے  کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔
 -یہ واقعہ۲۳؍ مئی کا ہے، لیکن اب اس کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔فوجی جوان اشوک واگھ راجستھان بیکانیر ۶۶؍ آرٹلری یونٹ  سے وابستہ ہے۔

Ahmednagar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK