اسرائیل ۔ فلسطین جنگ شروع ہونے کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر لگاتار حملے جاری ہیں، امریکی بمباری میں متعدد ہلاک
EPAPER
Updated: November 23, 2023, 9:06 AM IST | Baghdad
اسرائیل ۔ فلسطین جنگ شروع ہونے کے بعد عراق میں امریکی اڈوں پر لگاتار حملے جاری ہیں، امریکی بمباری میں متعدد ہلاک
امریکی فوج نے عراق میں قائم اپنے فوجی اڈے `عین الاسد ایئر بیس پر منگل کی صبح ہونے والے حملے کا بدھ کو جواب دیا ہے۔ بغداد کے مغرب میں واقع یہ امریکی فوجی اڈہ اس سے پہلے بھی کئی راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ تاہم یہ پہلا واقعہ ہے جس میں عراق میں موجود امریکی فوجیوں نے جوابی حملہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ۷؍اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ کے بعد فلسطین حامی گروپوں نے عراق اور شام میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بار بار نشانہ بنایا ہے۔ یہ گروپ ایرانی حمایت یافتہ قرار دیئے جاتے ہیں اور اسرائیل کو اندھی امریکی حمایت ملنے پر امریکی اڈوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق `عین الاسدفوجی اڈے پر ہونے والے حملے میںکچھ لوگوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ساتھ ہی `انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر امریکی فورس نے جوابی حملے میں `اے سی ۳۰؍ گن شپ استعمال کئے ہیں۔ امریکی جنگی طیاروں نے اپنی اس کارروائی میں کئی ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں کو ہلاک کیا ہے۔ جبکہ ایران کے حامی عراقیوں نے امریکیوں کو اپنے `شارٹ رینج بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ اس امریکی حملے کی پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے۔امریکی جنگی طیارے `اے سی ۱۳۰؍ ` نے `عین الاسد فوج اڈے پر کارروائی کا فوری جواب دیتے ہوئے جنگجو ملیشیا کے اہلکاروںاور ان کی گاڑیوں پر بمباری کی۔ امریکی ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں متعدد جنگجو مارے گئے۔اس سے قبل منگل ہی کو عراقی ملیشیا گروپس نے امریکی اہداف پر تین مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ یہ حملے شام میں بھی کئےگئے تھے۔منگل کی صبح ایران کے حامی سوشل میڈیا اکاونٹ سے عراقی مزاحمتی گروپوں کے اس فرد کیلئے سوگ کا اظہار کیا گیا تھا جو امریکہ کے خلاف لڑائی میں مارا گیا تھا۔ خیال رہے عراقی مزاحمتی گروپوں میں سے یہ کسی فرد کی ۷؍ اکتوبر کے بعد پہلی موت ہے۔