Inquilab Logo

باندرہ :بہرام پاڑہ کے وارڈ کو۵؍ سال میں ہی لیڈیز وارڈکردینے پر اعتراض

Updated: June 14, 2022, 9:52 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بھارت نگر کاوارڈ نمبر۹۲؍ اب ۹۴؍ ہوگیا ہے اور اسے جنرل لیڈیز سے جنرل اوپن کردیا گیا ہے۔ اس وارڈ سے بی کے سی کے کمرشیل علاقے کو نکال دیا گیا

The number of wards in which Bharat Nagar falls has been changed to ward number 94
بھارت نگر جس وارڈ میں آتا ہے ، اس کا نمبر تبدیل کرکے وارڈ نمبر ۹۴؍ کردیا گیا ہے۔(تصویر:انقلاب)

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی ) کے وارڈ وں کی نئی تشکیل میں باندرہ ( مشرق) کے  ۲؍ وارڈ ( پرانانمبر: ۹۲؍ اور ۹۶) کے علاقوں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ  ان وارڈوںکے نمبروں کے ساتھ ساتھ دونوں کے ریزرویشن بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔باندرہ بھارت نگر اور اطراف کے علاقوں پر مشتمل  وارڈ جو پہلے لیڈیز جنرل تھا،  اسے اب ’اوپن‘ کر دیا گیاہے ۔ اسی طرح گنجان آبادی والے مسلم اکثریتی علاقے بہرام پاڑہ اور اطراف کے علاقوں پر مشتمل وارڈ جو پہلے لیڈیز جنرل تھا،  اسے جنرل اوپن کر دیا گیا ہے۔اس تبدیلی سے کہیں خوشی اور کہیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔
پرانا وارڈ نمبر ۹۲؍ اب ۹۴؍ ہو گیا
 باندرہ کرلا کمپلیکس ( بی کے سی)  کے بھارت نگر، پتھر نگر  اورآس پاس کے علاقے جو پہلے  میونسپل وارڈ نمبر ۹۲؍ میں تھے،  اب ان کا وارڈ نمبر تبدیل کر کے ۹۴؍ کر دیاگیا ہے۔ اس علاقے کی سابق کارپوریٹر گلناز محمد سلیم قریشی ( ایم آئی ایم )سے وارڈ کی تشکیل نو اور ریزرویشن کے تعلق سے استفسار کرنے کیلئے رابطہ قائم کیا گیا تو ان کے شوہر محمد سلیم قریشی نے  بتایا کہ’’ہمارے وارڈ کی نئی تشکیل میں بی کے سی کا جو کمرشیل علاقہ تھا،  اسے نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ مہاراشٹر نگر کو شامل کر دیاگیا ہے۔ ‘‘ انہوںنے مزید بتایا کہ ’’گزشتہ میونسپل چناؤ میں یہ وارڈ جنرل لیڈیز تھا اور اس مرتبہ اسے جنرل اوپن کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک تبدیلی وارڈ نمبر کی بھی آئی ہے۔ پہلے یہ وارڈ ۹۲؍ تھا اور اب ۹۴؍ ہوگیا ہے۔‘‘ سلیم قریشی کے مطابق ’’چونکہ وارڈ کی تشکیل نو اور ریزرویشن سے ہم مطمئن ہیں اس لئے ہم نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا ہے۔‘‘
پرانا وارڈ نمبر ۹۶؍ اب ۹۹؍ ہو گیاہے
  باندرہ ریلوے اسٹیشن مشرق کےقریب بہرام نگر اور اس کے آس پاس کا علاقہ میونسپل وارڈوںکی تشکیل میں پہلے وارڈ نمبر ۹۶؍ میں تھا لیکن اب اس کا نمبر تبدیل کر کے ۹۹؍ کردیا گیا ہے۔ اس علاقے کے سابق کارپوریٹر حاجی محمد حلیم خان ( شیو سینا)سے وارڈ کی نئی تشکیل اور ریزرویشن کے تعلق سے بات چیت کرنے پر انہوں نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ’’وارڈ کی حدود میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ البتہ ارمان کوٹ  اور ایم آئی جی کی ۲؍ بلڈنگیں اس طرح تقریباً ۱۰؍ بلڈنگیں یہاں کے نئے تشکیل شدہ وارڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ اس  سے ۱۲۰۰؍ تا ۱۳۰۰؍ ووٹروں کا اضافہ ہوگا۔ یہ  وارڈ گزشتہ چناؤ میں جنرل اوپن تھا، اسے اس مرتبہ لیڈیز جنرل وارڈ کر دیاگیا ہے۔ پہلے اس وارڈ کا نمبر ۹۶؍ تھا لیکن اب اس کا نمبر تبدیل کر کے وارڈ نمبر ۹۹؍  کردیاگیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ اصول کے مطابق اس وارڈ کو جنرل اوپن ہی رکھا جانا چاہئے تھا کیونکہ اس سے قبل بھی یہ لیڈیز وارڈ تھا اور ۱۰؍ سال کے بعد وارڈ کا ریزرویشن تبدیل کیا جاتا ہےلیکن محض ۵؍ سال میں اسے لیڈیز کردیا گیا ہے۔اسی لئے ہم نے اپنا اعتراض داخل کیا ہے  ۔ اگریہ جنرل اوپن رہا تو مَیں اور لیڈیز رہا تو میری بیوی الیکشن  لڑے گی۔‘‘عبدالحلیم کے بقول ’’اس  وارڈ میں ۳۰ ؍تا ۳۵؍ سال سے پانی کی شدید قلت تھی۔ اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے  پائپ لائن منظور کی گئی ہے۔ ا س کےعلاوہ باندرہ  نوپاڑہ قبرستان   میں تدفین کیلئے جگہ کم پڑ رہی تھی۔ ۷؍ تا ۸؍ سال سے اس کی توسیع نہیں ہو پارہی تھی  ، اس میں تقریباً ۶۰۰؍ نئی قبریں بنائی گئیں ، ہندو شمشان بھومی کا بھی کام کیا گیا ے۔بہرام پاڑہ میں نور جہاں گیٹ تک نالا بنایاگیاہے۔‘‘

behrampada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK