Inquilab Logo

باندرہ : بینڈاسٹینڈ پرسمندر میں ایم بی بی ایس طالبہ کی لاش تلاش کی جارہی ہے

Updated: January 26, 2023, 10:37 AM IST | Mumbai

؍ ۲۹ اور ۳۰؍ نومبر ۲۰۲۱ء کی درمیان یشب سےبوئیسر کی رہنے والی ایم بی بی ایس کی ۲۲؍ سالہ طالبہ لاپتہ تھی جس کے فون کا آخری لوکیشن باندرہ بینڈ اسٹینڈ پایا گیا تھا۔

Private divers are trying to find the body in Khorsamandar
نجی غوطہ خورسمندر میں لاش تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔(تصویر: اتل کامبلے)

 ؍ ۲۹اور ۳۰؍ نومبر  ۲۰۲۱ء کی درمیان یشب  سےبوئیسر کی رہنے والی ایم بی بی ایس کی ۲۲؍ سالہ طالبہ لاپتہ تھی جس کے فون کا آخری لوکیشن باندرہ بینڈ اسٹینڈ پایا گیا تھا۔ وہ امتحان میں شرکت کیلئے کالج کیلئے نکلی تھی لیکن باندرہ بینڈاسٹینڈ چلی گئی جہاں سے اس کا اب تک کچھ پتہ نہیں ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے میتھو سنگھ اور عبدل انصاری نامی ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کی تفتیش جاری ہے ساتھ ہی نجی غوطہ خوروں کی مدد سےطالبہ کی لاش بھی بینڈاسٹینڈ پرسمندر میں تلاش کی جارہی ہے۔
  دریں اثناء طالبہ کے والد نے الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ ان کی بیٹی  اپنے کالج میں امتحان میں شریک نہیں ہوئی ہے، انہوں نےشام کو بوئیسر پولیس سے رابطہ کیا اور یہ پتہ چلنے پر کہ اسے آخری بار باندرہ میں دیکھا گیا تھا،  وہ ۲؍ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ  فوراً باندرہ روانہ ہو گئے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا  ہےکہ اگر پولیس فوری طور پر کارروائی کرتی تو اسے رات ۲؍ بجکر ۲۴؍منٹ  تک ٹریس کر لیا جاتا۔ یہ وہی وقت تھا جب اس نے اس کیس کے اہم ملزم کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی۔
 واضح رہے کہ پولیس نےقتل کے اس کیس کے ملزم میتھیوسنگھ اور عبدل انصاری کوعدالت میں پیش کرکے پولیس تحویل میں توسیع کی درخواست کی تھی اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ملزمین کی پولیس تحویل میں ۲۵؍ جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK