شہر و اطراف کے اسکولوں کو ای میل پر دھمکی ملنے کے بعد بنگلور پولیس نے جگہ جگہ تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا
EPAPER
Updated: December 02, 2023, 9:24 AM IST | Bangalore
شہر و اطراف کے اسکولوں کو ای میل پر دھمکی ملنے کے بعد بنگلور پولیس نے جگہ جگہ تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا
کرناٹک کی راجدھانی بنگلور شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم ۶۸؍اسکولوں کو جمعہ کو گمنام ای میل کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس سے پورے شہر میں افراتفری مچ گئی۔ای میل میں لکھا گیا تھاکہ’’ اسکولوں میں بم نصب کئے گئے اور وہ کبھی بھی پھٹ سکتے ہیں۔ اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانی ہے تو شہر چھوڑ کر چلے جائو۔‘‘ اس دھمکی آمیز ای میل کی وجہ سےطلبہ ، والدین اور اسکول انتظامیہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں اسکول انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنے اپنے احاطوں کو خالی کردیا۔ عالم یہ تھا کہ جیسے ہی ای میل موصول ہوئے اسکولوں کی جانب سے والدین کو اطلاع دی گئی کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو لے جائیں ۔ اس کی وجہ سے شہر میں افراتفری مچی اور کئی جگہوں پرٹریفک جام بھی ہو گیا۔
پولیس نے حالانکہ ہر اسکول میں جاکر اور بم اسکواڈ کی مدد سے تلاشی لی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا ۔ جس کے بعد پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں۔