• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیسٹ کی پہلی اے سی ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس شہریوں کی توجہ کا مرکز

Updated: February 21, 2023, 11:25 PM IST | Mumbai

بس روٹ نمبر اے-۱۱۵؍ کی خدمات پیر تا جمعہ سی ایس ایم ٹی اوراین سی پی اے کے درمیان جاری رہیں گی

Conductor giving tickets to passengers in AC double decker electric bus. (Photo: PTI)
اے سی ڈبل ڈیکر الیکٹرک بس میں کنڈکٹر مسافروں کو ٹکٹ دیتے ہوئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بیسٹ کی پہلی اے سی ڈبل ڈیکرالیکٹرک  بس پیر سےچھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) اور نریمان پوائنٹ  کےنیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹ (این سی پی اے ) کے درمیان شروع ہوئی ہے جو شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ پیر کومسافراس بس میں سفر سے محظوظ ہوئے۔ اے سی ڈبل ڈیکر بس روٹ نمبر اے-۱۱۵؍  پیر تا جمعہ چلائی جائے گی اور ۲؍بسوں کے درمیان نصف گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ واضح رہے کہ امسال بیسٹ ۲۰۰؍ بسیں متعارف کرائے گی جس سےاس کا ہر سال ۲۶؍ ملین لیٹر ڈیزل بھی بچے گا۔  حال ہی میں اس نے پورے شہر میںٹراویل اسٹڈی کی تھی جس سے پتہ چلا کہ بس مسافروں کی تعداد ۲۲ء۵؍ لاکھ سے بڑھ کر ۳۵؍ لاکھ ہوگئی ہے اور اب اس کا منصوبہ اسے جلد ہی ۴۰؍ لاکھ تک پہنچانے کا ہے۔
 اے سی ڈبل ڈیکر ای-بس میں ۷۸؍ مسافروں کی گنجائش ہے اوراس کے دروازے مسافروں کیلئے آسانی سے اندر اور باہرہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹیپ-اِن-ٹیپ آؤٹ ٹکٹنگ سروس بھی دستیاب ہے۔اس کا کم از کم کرایہ ۶؍ روپے ہے۔ مزید اے سی ڈبل ڈیکر الیکٹرک بسیں آئندہ مہینوں سے چلائی جائیں گی ۔ بیسٹ کے افسران نے ان راستوں کی نشاندہی کرلی ہے جن پر  الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ان میں  قلابہ ڈپو ، مجاس ڈپو اور کرلا ڈپو شامل ہے۔ اس بارے میں بیسٹ کے جنرل منیجر لوکیش چندرا نے بتایا کہ جیسا کہ ہمیں بسیں بیچ کے مطابق ملتی ہیں ا،ہم انہیں   ڈبل ڈیکربسوںکے روایتی  روٹس پر چلانا شروع کر دیں گے۔‘‘
 مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ء میں بیسٹ نے  شہر میں ۴؍ ہزار الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فی الحال ۵؍ بس ڈپو میں ای-چارجنگ کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں اور جلد ہی ممبئی کے ۲۷؍ بس ڈپو میں ای-چارجنگ کا ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK