Inquilab Logo

امریکہ کی مختلف ریاستوں ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں خونریزی

Updated: May 08, 2023, 3:55 PM IST | Washington

ایک فائرنگ ٹیکسا س کے ایک مال میں ہوئی جہاں۷؍ افراد کی موت جائے واردات پر ہوگئی جبکہ ۲؍ افراد کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ دوسری فائرنگ ’کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ کے کیمپس کے قریب ہوئی

Chaotic atmosphere outside the Texas mall. (AP/PTI)
ٹیکساس کے مال کے باہر افراتفری کا ماحول ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی )

: مختلف امریکی ریاستوں ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں خونریزی ہوئی۔ دونوں  ریاستوں میں فائرنگ کے نتیجے میں۱۰؍ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔  پہلی  فائرنگ ایک مال میں ہوئی جبکہ دو سری فائرنگ     یونیورسٹی کیمپس کے قریب ہوئی ۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابقسی بی ایس نیوز نے ایلن فائر ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ  امریکہ میں ٹیکساس کے ایلن کے ایک شاپنگ مال میں سنیچر کو  فائرنگ میں کم از کم۹؍ افراد ہلاک  جبکہ۷؍ افراد زخمی ہو گئے۔ 
  قبل ازیں ایلن پولیس ڈپارٹمنٹ  نےسنیچر کو ٹویٹر پر کہا کہ ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ سے۹؍ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
 سی بی ایس نے بعد میں سنیچر کوایلن فائر ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ فائرنگ کے مقام پر۷؍ افراد مردہ پائے گئے۔۹؍ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ۲؍ افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ۳؍ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ۴؍ کی حالت مستحکم ہے۔
  اسی دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چیکو میں کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قریب ایک پارٹی میں فائرنگ سے ایک نوعمر لڑکی ہلاک اور ۵؍ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ پولیس لیفٹیننٹ ٹیری ٹوپر نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کی واردات سنیچر کی صبح چیکو کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کی پارکنگ میں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح شخص نے  بائیک  پر سوار ہوکر  ایک گروپ پر فائرنگ کی جس  کےنتیجے میں ایک۱۷؍ سالہ لڑکی ہلاک اور۵؍ دیگر زخمی ہو گئے۔ اے بی سی نیوز نے چیکو پولیس چیف بلی ایلڈریج کے حوالے سے سنیچر کو بتایا کہ مشتبہ بندوق بردار کو اس رات۲؍ مختلف پارٹیوں میں دیکھا گیاتھا۔  معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔یاد رہےکہ امریکہ میں اس طرح  فائرنگ عام ہوگئی ہے۔  آئے دن اس طرح سے اموات ہوتی ہیں ۔  

california Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK