Inquilab Logo

بی ایم سی نے ممبئی کی ۳۸۷؍ عمارتوں کو انتہائی مخدوش قرار دیا

Updated: May 28, 2023, 10:36 AM IST | Mumbai

سب سے زیادہ  ۴۹؍ انتہائی مخدوش عمارتیں ملنڈ (’ٹی وارڈ) میں جبکہ سب سے کم ایک ایک عمارت دھوبی تالاؤ( سی) اور گوونڈی /چمبور ( ایسٹ) ( ایم /ایسٹ وارڈ) میں واقع ہے

If such contaminated buildings are not vacated, the electricity and water supply is cut off.
اس طرح کی مخدوش عمارتیں خالی نہ کرنے پر یہاں کی بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ دی جاتی ہے۔

  ہر سال کی طرح امسال بھی مانسون سے قبل برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کی جانب سے انتہائی مخدوش قرار دی گئی عمارتوںکی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق امسال ۳۸۷؍ عمارتوں کو کیٹیگری ’سی۔وَن‘  میں شمار کرتے ہوئے انہیں انتہائی مخدوش اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ  ۴۹؍ انتہائی مخدوش  عمارتیں ملنڈ (ٹی میونسپل وارڈ) میں  جبکہ  سب سے کم ایک ایک عمارت دھوبی تالاؤ( سی) اور گوونڈی /چمبور ( ایسٹ) (ایم /ایسٹ وارڈ) میں   ہے۔ممبئی کے میونسپل کمشنر /ایڈمنسٹریٹر اقبال چہل نے یہ کہتے ہوئے اپنا پلڑا جھاڑ دیاہے کہ انتہائی مخدوش عمارتوں کے مکین فوراً محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں اور یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر وہ مخدوش عمارت میں ہی رہتے ہیں اور کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کے ذمہ دار و ہ خود ہوں گے۔ 
ویب سائٹ پر انتہائی مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری
 کس میونسپل وارڈ میں کون سی عمارت کو انتہائی مخدوش اور خطرناک قرار دیا گیا ہے اس کی اطلاع دینے کیلئے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ویب سائٹ : www.mcgm.gov.in  پر  وارڈ اور زون کے اعتبار سے  خطرناک عمارتوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ یہ فہرست دیکھنے کیلئے شہری کو   ویب پورٹل کے مین پیج پر نیچے کی طرف ’ اِن فوکس‘  کے باکس میں ’ فائنڈ آؤٹ مور‘ پر کلک کرنا ہوگا ، یہاں کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو ’ کویک لنکس‘سامنے آتا ہے  ۔ اس ’ کویک لنکس‘ میں ساتویں سطر میں ’۲۳۔۲۰۲۲ء میں سی ۔ون کیٹیگری کی خطرناک  عمارتوں کی فہرست‘  کا آئیکون دیا گیا ہے ، اس پر کلک کرنے پر زون اور وارڈ  کے اعتبار سے ۱۳؍ صفحات پر مشتمل فہرست سامنے آجاتی ہے۔ اس فہرست میں بلڈنگ کا نام اور مختصراً پتہ بھی دیا گیاہے۔
 بی ایم سی کے اعلامیہ میں میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان عمارت کے مکینوں کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً اپنی رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایات دی جاتی رہی ہیں۔ اس پس منظر میں شہری انتظامیہ واضح کرتا ہے کہ کچھ عمارتوں کو `خطرناک اور خستہ حال قرار دینے اور رہائش گاہوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کرنے کے بعد  شہریوں کو چاہیے کہ وہ عمارت کو فوری طور پر خود خالی کر دیں۔ قدیم عمارتوں اور دیگر خطرناک طور پر خستہ حال عمارتوں کے سلسلے میں متعلقہ مجاز اتھارٹی ضرورت کے مطابق مناسب پری مانسون اقدامات کریں۔ شہری انتظامیہ ایک بار پھر واضح کر رہی ہے کہ متعلقہ عمارت کے گرنے سے اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے اور اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمارت میں رہنے والے مکینوں کی ہوگی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
کس میونسپل وارڈ میں کتنی پرائیویٹ انتہائی مخدوش عمارتیں 
اے وارڈ:۴، بی: ۴، سی : ایک، ڈی : ۴، ای: ۱۲، ایف/ ساؤتھ: ۵، ایف/ نارتھ:۲۶، جی/ ساؤتھ:۴،  جی /نارتھ: ۱۰، ایچ /ویسٹ: ۳۰، ایچ /ایسٹ:۹، کے /ایسٹ: ۱۴، کے/ویسٹ:۴۰، پی /ساؤتھ:۳، پی/نارتھ:۱۳، آر / ساؤتھ:۹، آر/سینٹرل:۲۲، آر/نارتھ : ۷، ایم/ایسٹ: ایک، ایم /ویسٹ: ۱۶، ایل: ۱۲، این : ۲۰، ایس : ۶، ٹی: ۴۹۔

BMC Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK