Inquilab Logo

بی ایم سی اب کنٹینروں میں کلینک شروع کرےگی

Updated: July 06, 2022, 1:06 AM IST | Mumbai

۱۵؍اگست سے شہر کے مختلف علاقوں میںایچ بی ٹی ہیلتھ کیئر اسکیم کے تحت۷۰؍کلینک شروع کرنے کا منصوبہ

BMC to launch Hindu Harday Samrat Bala Sahib Thackeray Healthcare Center in such containers (file photo)
بی ایم سی اس طرح کے کنٹینروں میں ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے ہیلتھ کیئر سینٹر شروع کرےگی(فائل فوٹو)

شہری انتظامیہ نے نئی صحت اسکیم کے تحت اب ممبئی کے شہریوں کوعلاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کنٹینر میں کلینک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایم سی’ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے (ایچ بی ٹی) ہیلتھ کیئر سینٹر اسکیم کے تحت بڑے کنٹینروں میں۷۰؍ایسے کلینک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ بی ایم سی نے اپنے بجٹ میں اس طرح کی  کلینک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
 ان کنٹینر کلینک کو وارڈکی بنیاد پر قائم کیا جائےگا اور ان میں کھانسی بخار،نزلہ اور سردی جیسی بیماریوں کا علاج کیا جائےگا۔ اس طرح کی ۱۵؍ ایچ بی ٹی کلینک آئندہ ماہ ۱۵؍اگست کو یوم آزادی کے موقع پر شروع کی جائیںگی۔یہ کلینک بی ایم سی کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کا بوجھ  کم کرنے میں مددگار ثابت ہوںگے اور ان کی وجہ سے مریضوں کو ان کی رہائش کے قریب ہی اچھے اور بہتر علاج کی سہولت فراہم کی جا سکےگی۔یہ جانکاری بی ایم سی کی ایکزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منگلا گومارے نے دیں۔ڈاکٹر منگلانے کہا کہ ایچ بی ٹی کلینکس براہ راست مقامی شہریوں سے جڑی ہوںگی اور انہیں ان کے گھر کے قریب ہی علاج کی سہولت مہیا کرائے جا سکےگی۔اس طرح کے کلینک جھوپڑ پٹیوں میں شروع کئے جانے سے معمولی بیماری سےپریشان مریضوں کا علاج کیا جا سکےگا۔اس کے علاوہ انہوںنے بتایا کہ شہر اور مضافات میں موجودہ وقت میں جو پرائمری ہیلتھ سینٹرس موجود ہیں انہیں بھی ایچ بی ٹی کلینکس میں تبدیل کردیا جائےگا۔بی ایم سی نے ۱۳؍ایسی ڈسپنسریوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو ۲؍ہزار اسکوائر فٹ میں چلائی جا رہی ہیں اور انہیں بھی ایچ بی ٹی پالی کلینکس کے طور پر تبدیل کردیا جائےگا۔
 ڈاکٹر منگلا گومارے نے مزید کہا کہ’’آئندہ ۱۵؍اگست تک ہماری کوشش ہوگی کہ ۱۰؍سے ۱۵؍  ایچ بی ٹی کلینکس اور ۱۳؍پالی کلینکس کا آغاز کردیں۔اس سے شہر کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوگا اور شہریوں کو بہت ہی معمولی قیمت پر بہتر علاج مل سکےگا۔ہم ایچ بی ٹی کلینکس کے تعلق سےجگہ تلاش کر رہے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ علاج کے دوران سارے کام کاج پیپر لیس ہوںگے۔ہم ہر کلینکس کو ایک ٹیب فراہم کریںگے جن میں وہ کلینک میںعلاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کی تفصیل محفوظ رکھ سکیںگے۔مریضوں کے علاج کیلئے ہر کنٹینر کلینک میں۴؍افراد موجود رہیںگے جن میں ایک ڈاکٹر،نرس ،فارماسسٹ کے ساتھ ایک معاون رہےگا۔ایچ بی ٹی کلینک میں ویسے تو عام بیماریوں کا علاج کیا جائےگا لیکن اگر کسی مریض کو کوئی دیگر مرض لاحق ہوگا تو انہیں پالی کلینک ریفر کردیا جائےگا۔ایچ بھی ٹی کلینک میں علاج مفت کیا جائےگا۔
 بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم سونو گرافی،سی ٹی اسکین ،ایم آر آئی اور خون وغیرہ کی جانچ کےلئے مقامی سینٹروں سے رابطہ کر رہے ہیں۔یہاں یہ تمام ٹیسٹ بی ایم سی  کی طے شدہ فیس کے مطابق ہی کئے جائیںگے۔

bmc clinic Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK