Inquilab Logo

بائیکلہ : لمبی سیمنٹ چال کے مکینوں سے ایک مرتبہ پھرگھرخالی کروانےکی کارروائی

Updated: May 19, 2022, 11:08 AM IST | Saadat Khan | Byculla

پولیس کے بھاری بندوبست میں بی ایم سی نے ان مکینوںکو۲۴؍گھنٹوں میں گھر خالی کرنےکا انتباہ دیا جنہوںنے متعدد مرتبہ نوٹس کےباوجود ابھی تک اپنا مکان خالی نہیں کیاہے

BMC and police personnel are seen under the long cement walk.Picture:Inquilab
لمبی سیمنٹ چال کے نیچے بی ایم سی اور پولیس اہلکارنظر آرہے ہیں ۔ تصویر: انقلاب

 یہاں  لمبی سیمنٹ چال میں بدھ کو ایک مرتبہ پھر بی ایم سی اور پولیس کی بھاری جمعیت نے ان مکینوں کو۲۴؍گھنٹوںمیں گھر خالی کا انتباہ دیا جنہوںنے متعدد مرتبہ نوٹس دینےکےباوجود ابھی تک مکان خالی نہیں کیاہے۔ ای وارڈ کے انہدامی دستے اور آگری پاڑہ پولیس اسٹیشن کے عملے نے بدھ کی دوپہر ۱۲؍بجےلمبی سیمنٹ چال پہنچ کرایک مرتبہ پھر ان مکینو ں سے گھرخالی کرنےکی اپیل کی جنہوںنے ابھی تک اپنا مکان خالی نہیں کیاہے  ساتھ ہی کچھ ایسے بھی مکین ہیںجنہوںنے گھرخالی کیا ،نہ ہی اس میں رہ رہے ہیں مگر گھر کو تالا لگا رکھاہے ۔ ان کے علاوہ جن مکینوںنےابھی تک مکان خالی نہیں کیاہے ،ان کیلئے بی ایم سی نےبدھ کو ایک مرتبہ پھر نوٹس دے کر ۲۴؍گھنٹے میں گھرخالی کرنےکو کہاہے۔  کسی طرح کی بدنظمی نہ ہواس لئے پولیس نے لمبی سیمنٹ چال سے متصل سڑک کودونوں سمت سے بند کردیا تھا۔ بی ایم سی کا انہدامی دستہ اور اعلیٰ افسران جائے وقوع پر موجود تھے۔ کسی بھی طرح کے حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری جمعیت تعینات تھی۔ بی ایم سی کے افسرا ن کی اپیل پر کچھ مکینوںنے پُر امن طورپر اپنا سامان گھر سے نکال کر ٹیمپواور دیگر گاڑیوں میں لادا۔کاررو ائی کے دوران کسی طرح کی بدامنی نہیں ہوئی ۔ 
 واضح رہےکہ مذکورہ چال کی تعمیر نوسے متعلق ۲؍گروپ میں اختلاف ہے ۔ ایک گروپ تعمیر کی حمایت اور دوسرا  مخالفت کررہاہےجس کی وجہ بلڈر نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت کے فیصلے پر مخالف گروپ کےمکینوں سے گھرخالی کروانےکی پہلی کارروائی ۱۸؍اپریل ۲۰۲۲ء کو کی گئی تھی مگر رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے کچھ دنوںکیلئے یہ کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ ٹھیک ایک مہینے بعد ۱۸؍مئی کو ایک بار پھر کارروائی شروع کی گئی ہے ۔  نیومومن پورہ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی  لمیٹڈ ( رجسٹرڈ ) کے سیکریٹری رضو ان احمد محمد عمر نے بتایا کہ’’ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کچھ لوگوں نےابھی تک گھر خالی نہیں کیاہے  جس کی وجہ سے بی ایم سی اور پو لیس  اہلکار باربار آکر ان مکینوںکو سمجھارہےہیں ، اس کےباوجود  کچھ لوگ گھر خالی نہیں کرناچاہتےہیں۔ ابھی بھی ۲۸۔ ۳۰؍ مکینوںنے گھر خالی نہیں کیاہے ۔‘‘انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ’’اس سے قبل ۱۸؍ اپریل کو بی ایم سی اور پولیس  اہلکاروں نےان مکینوںکے خلاف سخت کارروائی کی تھی جنہوں نے متعدد مرتبہ  نوٹس کے باوجود گھر خالی نہیں کیاتھا۔ اس وقت رمضان اور عید کا موقع تھا۔ اس لئے بی ایم سی اور پولیس نے کارروائی روک دی تھی۔ عید کے بعد پولیس سیکوریٹی نہ ملنے کی وجہ سے کارروائی نہیں ہوپارہی تھی مگر بدھ کو بی ایم سی نے ایک بار پھر یہاں کے ان ۲۸۔۳۰؍ مکینوںکونوٹس دیاہے جنہو ںنے ابھی تک گھر خالی نہیں کیا۔ جن لوگوں نے گھر پر تالالگارکھاہے ،ان سے اپیل کی گئی ہے وہ گھر کا تالا کھول دیں ورنہ مجبوراً ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ ہماری سوسائٹی کا آفس اسی بلڈنگ میں ہے۔ مخالف گروپ کے کچھ لوگو ںکی شکایت تھی کہ پہلے سوسائٹی کا آفس خالی کرایا جائے تب ہم اپنا گھر خالی کریں گے۔ اس لئے بدھ کو ہم نے آفس خالی کردیا ۔‘‘

byculla Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK