Inquilab Logo

احمد غریب یونانی میڈیکل کالج اکل کوا میں تقسیم اسناد کا پروگرام

Updated: June 08, 2022, 12:21 AM IST | akkalkuwa

اسی کے ساتھ ہی فرسٹ ایئر’ بی یو ایم ایس ‘کے پچیسویں بیچ کامولانا غلام محمد وستانوی کے ناصحانہ کلمات سے آغاز بھی ہوا

Maulana Ghulam Muhammad Vastanvi handing over a certificate to a student
ایک طالبہ کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے مولانا غلام محمد وستانوی

: گزشتہ دنوں جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیر انتظام چلنے والے احمد غریب یونانی میڈیکل کالج (بی یوایم ایس) میں افتتاحی پروگرام کے ساتھ ہی تقسیم انعامات اور اسنادکا پروگرام بھی عمل میںآیا۔ اس مشہور ومعروف کالج کا قیام ملک کی معروف و ممتاز شخصیت حضرت مولانا صدیق  صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاتھوں اور ان کی دعاؤں کے ساتھ ۱۹۹۶ء میں عمل میں آیا تھا۔ اب تک اس کالج سے۸۵۱؍ لڑکے اور لڑکیاں  بی یو  ایم ایس کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت میں  مصروف عمل ہیں۔
 اسی درمیان بروز پیر ۶؍ جون ۲۰۲۲ء کو مولانا  غلام محمد وستانوی نے فرسٹ ایئر کی پچیسویں بیچ کا آغاز ناصحانہ کلمات اور دعاؤں سے‌کیا۔ اسی کے ساتھ اس تقریب میں  یونیورسٹی  امتحان  مارچ ۲۰۲۱ء میں کامیاب ہونے والے  طلباء وطالبات کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ خیال رہے کہ فرسٹ ایئر بی یو ایم ایس کے امتحان میں قیصر  یوسف نے۷۷ء۵۵؍فیصدنمبر حاصل کر کے  پہلا مقام حاصل کیا ۔دوسرے نمبر پر شیخ انم آفرین رہیں جنہوں نے۷۷ء۴۴؍ فیصد نمبر حاصل کیا جبکہ تیسرے نمبر پر رہنے والی مرزا طہورہ وسیم  نے۷۶ء۷۷؍ فیصد مارکس حاصل کیا۔ اس پروگرام میں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی نے طلبہ کو وقت کی اہمیت، استاد کا احترام اور اس پر فتن دور میں اپنے آپ کو بچاتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار  ہونے کے کئی اہم گر بتائے۔ آپ کے دعائیہ کلمات پر پروگرام ختم ہوا۔

akkalkuwa Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK