Inquilab Logo

گیارہویں جماعت میں داخلے کیلئے ’سی ای ٹی ‘ زیرغور

Updated: April 24, 2021, 8:56 AM IST | Mumbai

امسال ایس ایس سی کےطلبہ کو پروموٹ کرنےکےاعلان کے بعد ایف وائی جے سی میں ایڈمیشن پرسوال برقرار ہے۔ اس ضمن میں وزیرتعلیم اور اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی) کے انعقاد کی تجویزپر غور وخوض کیاگیا۔ تعلیمی ماہرین سے صلاح و مشورہ کے بعداس پر فیصلے کا امکان

SSC students have been promoted for their 11th class admission issue.Picture:FilePhoto
ایس ایس سی کے طلبہ کو پروموٹ تو کردیا گیا ہےب ان کے گیارہویں جماعت میں داخلے کا مسئلہ تصویر فائل فوٹو

کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے کے سبب  پیدا شدہ حالات اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے امسال  ایس ایس سی امتحان منسوخ کرکے طلبہ کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنےکا فیصلہ کرلیاہے مگر ان طلبہ کا گیارہویں جماعت میں داخلہ کیسے کیاجائے گا،  یہ سوال برقرار ہے۔ ایسی اطلاع ہےکہ اس بارےمیں تعلیمی ماہرین سےصلاح و مشورہ کرکے فیصلہ کیاجائے گا۔ اس تعلق سے وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ، اسٹیٹ بورڈ ایگزامنیشن ایڈوائزری کمیٹی اور محکمہ تعلیم کےاعلیٰ افسران کےمابین ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر بھی غور کیاگیاکہ گیارہویں میں داخلہ کیلئے کیا’سی ای ٹی (کامن انٹرنس ٹسٹ )‘ کاانعقاد کیا جانا چاہئے ۔
 وزیرتعلیم ورشاگائیکواڑ کےمطابق مذکورہ میٹنگ میں گیارہویں جماعت میں داخلہ دینے سے متعلق اہم گفتگو کی گئی ۔ تعلیمی ماہرین نے اس بارےمیں متعدد مشورے دیئے ہیں۔ جن پر غور وخوض جاری ہے۔ داخلے کے بارے  میں حتمی فیصلہ لینے سے پہلے کالجوں کے ذمہ داران سے بھی مشورہ کیاجائے گا۔اس طرح کی مزید کئی میٹنگیں منعقدکی جائیںگی تاکہ داخلہ سےمتعلق صحیح فیصلہ کیاجاسکے اور تمام طلبہ کو داخلہ دیاجاسکے۔
 حالانکہ مذکورہ معاملہ میں ابھی ’سی ای ٹی ‘ کے بارے میں کوئی  سرکیولر وغیرہ نہیں جاری کیاگیاہے لیکن  اس  سے طلبہ اور تعلیمی تنظیموںمیں بے چینی پائی جارہی ہے۔ 
  مو رلینڈروڈ کےطالب علم سید ریحان الطاف نے کہا کہ ’’کوروناوائرس سے جس طرح کی غیر یقینی صورتحال پیدا  ہوئی ہے ،  اس سے عام انسان پریشان ہے مگر بالخصوص ایس  ایس سی امتحان سےمتعلق ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے بار  بار  فیصلہ  اور اعلان کرنے سے طلبہ ذہنی طور سے پریشان ہوگئے ہیں۔ کبھی آن لائن تو کبھی آف لائن امتحان منعقد کرنےکا اعلان کیا گیا  اور  پھرامتحان ملتوی کیا گیا اور بعدمیں امتحان منسوخ کئے جانے کا فیصلہ ، گزشتہ چند مہینے میں کئی فیصلہ ہوئے۔ بالآخر حکومت نے امتحان منسوخ کرکے ہمیں پروموٹ کرنےکی اطلاع دی توکچھ راحت ملی ۔ ابھی ۳؍ہی دن گزرے تھےکہ سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے پھر ایک شگوفہ چھوڑاہے کہ ہمیں گیارہویںمیں داخلہ حاصل کرنےکیلئے سی ای ٹی امتحان دینا ہوگا۔ اگر امتحان ہی دینا  ہے تو پھر ایس ایس سی  امتحان منسوخ کرنےکا کیا مقصد تھا۔ اس اعلان سے ایک بار پھر طلبہ ذہنی دبائوکا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آرہاہےکہ وہ سی ای ٹی کیسے دیں گے۔‘‘

sscexam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK