Inquilab Logo

آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ناندیڑ پہنچیں گے ،بالاجی کلیانکر سے ملاقات

Updated: August 07, 2022, 10:37 AM IST | Zaid A Khan | nanded

ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کے گھر بھی جائیں گے ،مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرینگے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینگے

Chief Minister Eknath Shinde will go to Nanded from Delhi
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے دہلی سے ناندیڑ جائیںگے

:وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ۷؍ اگست یعنی آج سے ناندیڑ کے دورے پر آرہے ہیں ۔ان  کے اس دورہ کا مقصد شیوسینا  سےبغاوت کرکے ان کا ساتھ دینے والے باغی ایم ایل اے بالاجی کلیانکر اور ہنگولی کے باغی ایم پی ہیمنت پاٹل  سے ملاقات کر کے ان کے انتخابی حلقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنا ہے اور انہیں یہ احساس بھی دلانا ہےکہ  انہوں نے جس طرح ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت گرانے میں ان کا ساتھ دیا ، اسی طرح وہ بھی ان کا پورا خیا ل رکھ رہے ہیں۔
 چند روز قبل ایسا ہی ایک دورہ اورنگ آباد کا بھی انہوں نے کیا تھا ۔وزیر اعلیٰ کے دورے کی تفصیلات ضلع انفارمیشن آفیس کی جانب سے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے ۔جس میں یہ  تفصیل درج  ہے کہ وہ ۷؍ اگست کی رات ۹؍ بجکر ۱۵؍ منٹ پر دہلی سے بذریعہ ہوائی جہاز ناندیڑ کے ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔ ساڑے نوبجے ناندیڑ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پہنچ کر وہیں رات میں قیام ہوگا ۔۸ ؍اگست بروز پیر صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے گردوارہ کیلئے روانہ ہونگے۔ صبح۱۰؍ بجکر ۴۵؍ منٹ سے ۱۱؍ بجکر۱۵؍ منٹ تک گردوارہ پہنچ کر وہاں کا درشن کریں گے ۔وہاں سے ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کے گھر جائیں گے ۔جہاں وہ سوا ۱۱؍ بجے سے سو ا۱۲؍ بجے تک ایک گھنٹہ رہیں گے ۔دوپہر سوا ۱۲؍ بجے سے پونے ایک بجے تک ناندیڑ شمال اسمبلی حلقوں میں کئے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ میں شریک ہونگے ۔یہ جلسہ شیو مندرکے قریب کینال روڈ تروڑہ ناکا پر رکھا ہوگا ۔اسکے بعد ہنگولی ضلع کی سرحد سے آلے گاؤں ناندیڑ ضلع کی سرحداور پر بھنی ضلع کی سرحد اس ہائی وے کے ڈبل لین کاموں کے افتتاح کے سلسلے میں وائے پوائنٹ چھتر پتی چوک ناندیڑ میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کریں گے ۔آسنا ندی پر پاسد کے قریب بن رہے پل کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے ۔
 اسی طرح ناندیڑ شمال اسمبلی حلقہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ  لیں گے ۔سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کے لئے بھکتی لانس میں منعقدہ جلسہ میں شریک ہونگے ۔دوپہر پونے دو بجے سے دو بجے تک بالاجی کلیانکر کے مکان بھی جائیں گے ان کے افراد خانہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد دو بجے بذیعے کار وہ ہنگولی کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔شام ۷؍ بجے ہنگولی سے ناندیڑ واپسی ہوگی اور پھر ناندیڑ سے بذریعے ہوائی جہاز ممبئی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کیلئے سبھی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK