• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیراعظم مودی کے روڈ شو کے دوران شہریوں کو پریشانی کا سامنا

Updated: May 16, 2024, 9:08 AM IST | Mumbai

گاڑی والے ٹریفک جام میں پھنس گئے۔ میٹروکے مسافرٹکٹ کھڑکی بند کئے جانے سے برہم ہوگئے

Citizens faced problems during the roadshow.
روڈشو کے دوران شہریوں کو دشواریاں ہوئیں۔ (تصویر:کیرتی سروے پراڈے)

وزیراعظم نریندر مودی کےروڈ شوکے درمیان ٹریفک نظام درہم برہم ہونے سے عوام کوزبردست دقتوں کاسامنا کرنا پڑا۔ گھاٹکوپر اسٹیشن اورمیٹرو اسٹیشن پر اس قدر بھیڑ بھاڑ  ہوگئی کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بھگدڑ مچ جائےگی۔ دوسری جانب کئی راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا جس کے سبب سہ پہر سے ہی آٹورکشا اورٹیکسی اورپرائیویٹ گاڑی والوں کو پریشانی ہونے لگی تھی۔ 
 عوام کوہونے والی پریشانی پر شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے ’ایکس(ٹویٹر)‘ پرایک ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ وزیراعظم کے دورے کیلئے میٹرو اور ریل محکمہ کی بھیانک تیاری، گھاٹکوپر اسٹیشن پراس قدر بھیڑ بھاڑ ہوگئی کہ لگ رہا تھا کہ بھگدڑ مچ جائے گی۔‘‘اسٹیشن پربے تحاشہ بھیڑ بھاڑکایہ ویڈیو بھی وائر ل ہوا ہے۔
  محمدحسین شیخ آٹورکشا ڈرائیور نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ’’ سہ پہر کو مجھے گھاٹکوپر جانا تھا میں آٹورکشا لے کرگوونڈی سے نکلا مگر راستہ بند ہونے سے مجھے ٹریفک اہلکاروں نے دوسرے روڈ سے جانے کے لئے کہا ۔ اس کانتیجہ یہ ہواکہ کافی دیر بعد ادھر ادھر گھومتے ہوئے میں گوونڈی پہنچا۔‘‘ انہوںنےحددرجہ ٹریفک اورروڈ بند ہونے کےسبب بعد میںآٹورکشا نہیں چلایا۔
 ساکی ناکہ میٹرو اسٹیشن کےقریب جب روڈ شو کےسبب کچھ وقت کےلئے میٹرو میں ٹکٹ کھڑکی بند کی گئی تو مسافر ناراض ہوگئے۔ اس کا ویڈیو بھی وائر ل ہوا ہے جس میں ناراض  مسافر یہ کہہ رہے ہیںکہ کون مودی بھکت ہے ، چالو کرواؤ میٹرو تاکہ مسافروں کی پریشانی دور ہو۔‘‘ مسافروں کا مطالبہ تھا کہ روڈ شو ہو یا ریلی ،اس طرح سے پیشگی تیاری کی جائے کہ شہریوں کو دقت نہ ہواورمتبادل راستے سے بلاکسی رکاوٹ کے شہری آمدورفت جاری رکھ سکیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK