Inquilab Logo

سماجوادی سربراہ کو مند ر میں داخل ہونے سےروکنے کا دعویٰ،شدید مذمت، بی جے پی پرالزامات

Updated: January 29, 2023, 10:00 AM IST | Lucknow

اپنے ٹویٹ میں لکھا :’’آج بھی کچھ لوگ ہر کسی کو مندر میں داخلے کا حق نہیں دینا چاہتے۔ سچ تو یہ ہے کہ جو کسی کو مندر جانے سے روکتا ہے ، اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔‘‘

Akhilesh Yadav tweeted this picture.
اکھلیش یادو نے یہ تصویر ٹویٹ کی ۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ  اور  اتر پر دیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ انہیں مند ر جانے سے روک دیاگیا۔ اس سلسلہ میں سنیچر کو  انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ،’’آج بھی کچھ لوگ ہر کسی کو مندر میں داخلے کا حق نہیں دینا چاہتے۔ سچ تو یہ ہے کہ جو کسی کو مندر جانے سے روکتا ہے ، اس کا  مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ  مذہب کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔‘‘
 ایس پی سربراہ نے   سنیچر کو ایک  جاری بیان میں الزام لگایا کہ وہ گومتی  ندی کے کنارے مدھیہ پردیش کے مشہور پتمبرا پیٹھ کے مہاراج ڈانڈی سوامی شری راماشرے جی مہاراج کے زیر اہتمام ۱۰۸؍ کنڈیا مہایگیہ میں سنتوں کی دعوت پر پہنچے تھےلیکن بی جے پی کے کارکنوں رکاوٹ  ڈالی اور عقیدت مندوں اور بھکتوں کے ساتھ دھکا مکی کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ جن سنتوں نے انہیں مدعو کیا تھا بی جے پی اور آر ایس ایس سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے ان کی این ایس جی ہٹانے اور ان کے گھر کو گنگا جل دھونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ میں آیا کہ حکمراں جماعت نے ایسا کیوں کیا تھا؟ کیونکہ بی جےپی پچھڑوں اور دلتوں کو شودر مانتی ہے۔ وہ ہم سب کو شودر سمجھتی ہے۔ہم مذہبی مقامات تک جاتے ہیں،سنتوں گروؤں سے ملتے ہیں تو بی جے پی  کے کارکنوںکو تکلیف ہوتی ہے۔مجھے یگیہ پروگرام میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے بی جے پی نے مبینہ غنڈے بھیجے تھے۔
 ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی اپنے آپ کو مذہب کا ٹھیکیدار سمجھتی ہے۔ ہم تو عقیدت کے ساتھ گئے تھے اسے بی جے پی کو کیوں دقت ہوگئی۔ بی جے پی وہاں  بد تمیزی اور لاقانونیت کیلئے ذمہ دارہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK