Inquilab Logo

جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں ریاست گیر احتجاج کے واضح اثرات،سرکاری دفاتر میں سناٹا کام کاج ٹھپ

Updated: March 16, 2023, 10:22 AM IST | malegaon

جونی پنشن بحالی کیلئے ریاست گیر سطح پر جاری تحریک میں مالیگائوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے بھی حصہ لیا۔

The scene of the protest rally taken out by the government employees in Dhulia in favor of the Junior Pension Scheme.
جونی پنشن اسکیم کے حق میں دھولیہ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کا منظر ۔(تصویر،انقلاب )

جونی پنشن بحالی کیلئے ریاست گیر سطح پر جاری تحریک میں مالیگائوں کے سرکاری ونیم سرکاری اداروں  کے ملازمین نے بھی حصہ لیا۔محکمہ محصول ،محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری ونیم سرکاری شعبہ جات میں کام کرنے والے ملازمین نے جونی پنشن  اسکیم کی بحالی کی مانگ کی۔تحریک کے واضح اثرات مالیگائوں کے محصول ڈپارٹمنٹ میں دِکھائی دیئے ۔ پرانت آفس پر مظاہرہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر شکشک سمنوئے سمیتی ،مادھیمک شکشک سنگھ ،شکشک لوک شاہی اگھاڑی ،تلاٹھی کرمچاری سنگٹھن،ضلع پریشد کرمچاری مہاسنگھ کے عہدیداران واراکین بھی شریک ہوئے۔اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے ۸۰؍ اساتذہ نے اسکول کے گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔آمہی مالیگائونکر سنگٹھن کے صدر نکھل باپوپوار نے کہا کہ جونی پنشن بحالی سے انکار کرنے والی سیاسی جماعتوں کو آئندہ اسمبلی وپارلیمانی الیکشن میں ووٹ نہ دیا جائے۔  منماڑ میں سیٹویونین نے بھی بے مدت بند کا اعلان کردیا ہے۔منماڑ نگرپریشد سمیت کئی سرکاری اداروں سے ملازمین غائب ہیں۔اسی طرح نپھاڑ،لاسل گائوں،ایولہ ، دنڈوری،سرگانہ،کلون ،دیولہ ،سٹانہ ،ناندگائوں اور ضلع ناسک کے شہر ناسک سمیت پورے ضلع میں تحریک کے واضح اثرات دِکھائی دے رہے ہیں۔
 دیگلورمیں سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ 
 ناندیڑ ضلع کے دیگلور میں مختلف سرکاری ،نیم سرکاری محکوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین ، تدریسی خدمات پر مامور۲؍ ہزار سے زائد ٹیچر ،وظیفہ یاب اساتذہ کثیر تعدادپرانی پنشن کی بحالی کے حق میں جاری ریاست گیر تحریک میں موجود  رہے۔سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے دفتروں میں کام ٹھپ  رہا ا ور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ صبح ۱۰؍ بجے سے تحصیل آفس کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ شروع کیا گیا۔مظاہرین نے ایک وفد کی شکل میں تحصیلدار سے ملاقات کی اورا نہیں ایک میمورنڈم پیش کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ۔
 سیواگرام اور ساونگی اسپتال انتظامیہ الرٹ
 ریاست گیر سرکاری ملازمین کی  ہڑتال کے پیش نظر صحت کے نظام کو درہم برہم ہونے سے بچانے کیلئے وردھا ضلع انتظامیہ  الرٹ ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وردھا کے سیواگرام کے کستوربا اسپتال اور ساونگی کے ونوبا بھاوے اسپتال نے پہل کی ہے اور انتظامیہ نے ہڑتال کرنے والوں کو  متنبہ کرنے کی کوشش کی ہے۔کلکٹر راہل کرڈیلے، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سچن تاڈس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پراڈکر نے صحت کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اگر ہڑتال طویل ہوتی ہے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال سے مریضوں کو تکلیف نہ پہنچے۔ نجی اسپتالوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت  دی گئی ۔ ساونگی کے ڈاکٹر ادے میگھے اور ڈاکٹر ابھے گایدھنے نے وضاحت کی کہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
دھولیہ میں دفاتر بند ،مظاہرین کی سڑک پر ریلی 
 جونی پنشن اسکیم کی بحالی کے حق میں دھولیہ میںبھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ سرکاری دفاتربند پڑے ہیں اور مظاہرین سڑکوں پر جلسہ ا ور ریلیاں کررہے ہیں۔ جونی پنشن اسکیم کیلئے چلائی جارہی ریاست گیر تحریک میں دھولیہ میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا۔سرکاری دفاتر میں جن میں عام دنوںمیں ہلچل اور سرگرمیاں نظر آتی ہیں،بند رہے۔ شہر میں کلکٹر کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا گیا  اورمظاہرین  اپنے موقف اورمطالبہ پر  اٹل نظر آئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK