Inquilab Logo

کورونا کی وبا نے ۵۰؍ کروڑ افراد کو غریب بنا دیا

Updated: December 15, 2021, 12:50 PM IST | Agency | New Delhi

ڈبلیو ایچ اوکا انکشاف، اقوام متحدہ نے طبی سہولیت کو بہتربنانے پر زور دیا

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

لمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی  عالمی وبا کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا بھر کے۵۰؍ کروڑ افراد غربت کا شکار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشترکہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث۱۹۳۰ء کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین  معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کردیا۔ کورونا وائرس نہ صرف نظامِ صحت بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوںکیلئے بھی انتہائی نقصاندہ ثابت ہوا۔ اب جبکہ تیسری لہر کے بھی اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے کہا ہے کہ ’’ ہمیں جلد از جلد اپنی طبی نظام کو مضبوط کرلینا چاہئے تاکہ وہ ہر طرح کی ضروریات کا سامنا کرنے کا اہل ہو جس میں ذہنی صحت بھی شامل ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK