Inquilab Logo

وسئی میں نوجوانوں کے جھگڑے میں مرنے والوں کی تعداد ۲؍ ہوگئی

Updated: May 22, 2023, 11:58 AM IST | vasai

دوہرے قتل کے سلسلے میں پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہی ہے، تیسرے نوجوان کی حالت ناز ک، اسپتال میں زیرعلاج

photo;INN
تصویر :آئی این این

یہاں وسئی کےآچولےپولیس اسٹیشن کے علاقے میںواقع گالا نگر میں چائے کی دکان پرجمعرات کو ہونے والےآپسی جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کردیاگیاتھا جبکہ اس جھگڑے میں۲؍ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔زخمیوں میں سے اسپتال میں علاج کے دوران سنیچر کودوسرے نوجوان کی بھی موت واقع ہوگئی ۔ اس طرح مر نے والوں کی تعداد ۲؍ ہوگئی  جبکہ تیسرا نوجوان کاندیولی کے شتابدی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے ۔
 وسئی کے آچولے پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وسئی کے گالا نگر میںچائے کی دکان میں جمعرات کو دوپہر میں تقریباً ایک بجے ۳؍ دوستوں کے درمیان کسی معاملےمیں مارپیٹ ہوگئی تھی اس واردات میں رونق تیواری کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ کشن جھا کو نازک حالت میں کاندیولی کے شتابدی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ علاج کےدوران سنیچر کو کشن نےبھی دم توڑ دیا ۔چائے کی دکان چلانے والے شیوم مشر اکو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات کو شیوم مشرا نے ہی انجام دیا ہے اور شک کی بنیاد پر شیوم کے خلاف پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا کیس درج کیا ہے ۔
 ایک سوال کے جواب میں پولیس نے بتایا کہ گالا نگر سرکل کے قریب واقع ناگیلا تالاب سے متصل شیوم مشرا کے والد کی چائے کی دکان ہے ۔اس دکان کو فی الحال شیوم مشراچلارہا تھا ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی دوپہر ایک بجے شیوم نے رونق کو فون کرکے چائے کی دکان پر بلایا۔ رونق کے ساتھ اس کا دوست کشن جھا بھی دکان پر پہنچا تھا ۔پولیس کے مطابق تقریباً ساڑھے ۳؍بجے شیوم خون سے لت پت دکان سے نکلا اورچلاتے ہوئے لوگوں سے مدد کا مطالبہ کیا ۔ آواز سن کر مقامی افراد نے پولیس اور فائربریگیڈ کواس کی اطلاع دی کیونکہ اس وقت دکان میں آگ بھی لگ چکی تھی۔ جائے وقوع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے دکان کا شٹر کھولا تو اندر  رونق تیواری اور کشن جھا بری طرح سے زخمی تھے ۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں کو اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹر وں نے رونق کو مردہ قرار دے دیا اور کشن جھا کو شتابدی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
  اس معاملے میں آچولے پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات کی جانچ میں پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے اور پولیس کو اب تک واردات میں ہونے والے قتل کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پتہ چلتا ہے کہ شیوم مشرا نے کشن جھا کو وڑا پاؤ لانے کیلئے باہر بھیج دیا تھا ۔ اسی وقت اس نے رونق کے گلے پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ کچھ دیر بعد جب کشن وڑا پاؤ لے کر آیا تو رونق کی لاش دیکھ کر وہ گھبرا گیا ۔ اس کے بعد کشن اور شیوم کے درمیان مارپیٹ ہوئی۔ مارپیٹ کے دوران کشن کے سر پر گہری چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ  بے ہوش ہوگیا۔اس کے بعد شیوم نے گیس کا پائپ کھول دیا اور گیس لیک ہونے کی سبب دکان میں آگ لگ گئی اور دونوں کو دکان کے اندر چھوڑ کر وہ باہر نکل آیا اور اس نے ہی مقامی لوگوں سے مدد مانگی تھی ۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔

vasai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK