Inquilab Logo

دھاراوی پروجیکٹ: اڈانی گروپ کو دیا گیا ٹھیکہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے

Updated: March 24, 2023, 2:53 PM IST | Mumbai

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا کہ دھاراوی پروجیکٹ کیلئے ضروری ‘ لیٹر آف اِنٹینٹ ‘ ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے

Dharavi hut
دھاراوی جھوپڑپٹی

کیا ایشیاء کی سب سے بڑی جھوپڑ پٹی  دھاراوی کی تعمیر نو کے لئے اڈانی گروپ کو دیا گیا ٹھیکہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے؟ کیا ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد گروپ کی مالی حالت کو لے کر مہاراشٹر حکومت اندیشہ کا شکار ہے؟  یہ ایسے سوال ہیں جو دھاراوی کی تعمیر کو لے کر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ ان سوالوں میں سے ایک کا جواب نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے یوں دیا کہ فی الحال کمپنی کو ضروری ’لیٹر آف انٹینٹ ‘ جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ پروجیکٹ اپنے وقت پر مکمل کروایا جائے گا۔مگر ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ (کام کرنے کی حمایت والا خط) تبھی جاری کیا جائے گا جب حکومت کو بھروسہ ہوگا کہ کمپنی کے پاس موافق مالی وسائل ہیں اور بینک کمپنی کو قرض دے سکتے ہیں۔ 
 اس بارے میں سبھی سرکاری محکموں کی تصدیق اور اتفاق کے بعد ہی کمپنی کو کام کرنے کی ہری جھنڈی دی جائے گی۔توجہ طلب ہے کہ دھاراوی کی تعمیر کا ٹھیکہ مہاراشٹر حکومت نے گوتم اڈانی کی کنسٹرکشن کمپنی اڈانی انفراسٹرکچر کو دیا تھا۔لیکن ہنڈن برگ ریسرچ کی  رپورٹ سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں پر بے شمار قرض ہے اور کمپنی کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس رپورٹ کے بعد حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس رکن اسمبلی ورشا گائیکواڈ  حکومت سے سوال پوچھا تھا جس کے جواب میں فرنویس نے مذکورہ بالا باتیں کہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت یقینی بنائے گی کہ یہ پروجیکٹ  اپنے وقت پر مکمل ہو۔

dharavi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK