Inquilab Logo

باندرہ مشرق میں نالے کی کھدائی سےمقامی افراد کو دشواریاں

Updated: March 03, 2023, 10:39 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

لیول کراسنگ گیٹ نمبر۱۸؍سے پولیس بیٹ چوکی اور بازار روڈ تک نالے کی تعمیر اورپانی کی لائن کی تبدیل کی جارہی ہے۔صبح وشام کےاوقات میں پیدل چلنا بھی محال ۔راستے کی تعمیر بھی ادھوری

Sewer and pipeline replacement work is being done on the eastern side of Bandra. Locals can also be seen there.
باندرہ کے مشرقی جانب گٹر اور پائپ لائن کی تبدیلی کا کام کیا جارہا ہے۔مقامی افرادکو بھی وہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

 یہاںمشرقی جانب نالے کی کھدائی اورمٹی نہ اٹھانے سے لوگوں کوآمدورفت میں دشواری ہورہی ہے۔  لیول کراسنگ گیٹ نمبر۱۸؍سے پولیس بیٹ چوکی اور بازار روڈ تک  نالے کی تعمیر اورپانی کی لائن کی تبدیلی کا عمل جاری ہے جس سے لوگوں کا صبح وشام کےاوقات میں پیدل چلنا بھی محال  ہے۔راستے کی تعمیر بھی ادھوری ہے۔ اس وقت یہاں خاص طور پرنالے کوچوڑاکرنے کےساتھ اس کے اندر سے پہلے گزاری کی گئی پائپ لائن کوتبدیل کیا جارہا ہے  ۔ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اس کام میںتاخیر ہورہی ہے اوراس کی ایک اہم وجہ سیاسی رسہ کشی ہے۔
 باندرہ مشرق میں جہاں کام جاری ہے ، اس کے قریب رہنے والے عبدالرحمٰن انصاری نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’ نالے کی تعمیرہورہی ہے اورپائپ لائن کوبدلا جارہا ہے لیکن کئی دن سے جاری ان کامو ںکے لئے کوئی ترتیب نہیںہے جس سےچلنا پھرنا محال ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ بازارروڈ کی تعمیرشروع کی گئی تھی لیکن تھوڑا سا کام ہونے کےبعد اسے روک دیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ا س دفعہ بھی بارش میںلوگوںکو پانی جمع ہونے اورگندگی سے پریشان ہونا پڑے گا۔اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ رمضان المبارک قریب ہے ،اگریہی حال رہا توکیا ہوگا۔‘‘
 روڈ پرکاروبار کرنے والے عبدالعظیم خان نے بتایا کہ ’’ ۱۵؍دن سے زیادہ ہوگیا ہے،جب سے کام شروع کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے سے ہی یہاںچلنے کی جگہ نہیںرہ گئی ہے ۔ایک توروڈ کافی تنگ ہے اور دوسرے کام کے لئے جگہ گھیرنے اورملبہ کنار ےکی جانب جمع کرنے سے حالت یہ ہوگئی ہے کہ لوگ مشکل سے آمدورفت کرسکتے ہیں۔ اس لئے کاروبار بھی چوپٹ ہوگیا ہے۔ رمضان المبارک میں کمائی کی امیدہوتی ہے لیکن اس دفعہ معاملہ معلق نظر آرہا ہے۔‘‘اسی طرح نالے سے متصل گلی میں رہنے والے عبدالحمید انصاری نے کہاکہ ’’ بار بار یہ بات کہی جاتی ہے کہ کام ہوجانے کےبعد آسانی ہوگی لیکن کام کے دوران جو پریشانی ہورہی ہے وہ بی ایم سی کو کیوں نظر نہیں آتی ہے۔ اس وقت جویہاںکےحالات ہیں، اسے آسانی سے دیکھا اورپریشانی محسوس کی جاسکتی ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی ایم سی کوکوئی پروا نہیںہے۔ اگر راستے کی تنگی،  لوگو ںکی کثرت سے آمدورفت ، اسٹیشن کا قریب ہونا، کاروبار اوردھندہ لگانے والوں کو سامنے رکھ کرترتیب سے کام کیا جائے اور وقت پر پورا کیا جائے تو لوگوں کو پریشانی سے بچایا جاسکتا ہے۔‘‘
 علاقے کے سابق کارپوریٹر حاجی حلیم خان سے اس بارے میں پوچھنے پر انہوںنے بتایاکہ ’’ یہاں گٹر کوچوکور بنایا جارہا ہے اورپہلے ڈالی گئی لائن کونکال دیا گیا ہے ،اس سے پانی بغیررکاوٹ کے نکل سکے گا۔اسی کےساتھ گٹر سے گزرنے والی پائپ لائنوں کوبدلا جارہا ہے۔اس لئے لوگو ںکودقت ہورہی ہے اوریہ صحیح ہے کہ آمدورفت میںکافی دشواری ہورہی ہے لیکن امیدہے کہ اس کام کے پورا ہوجانے کے بعد اس دفعہ لوگوں کوپانی جمع ہونے اورگندگی سے نجات ملے گی ۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ یہ کام رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل مکمل کرنے کی بی ایم سی کی جانب سےیقین دہانی کروائی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ بازار روڈ جوکھیر واڑی کی جانب نکلتا ہے، اس کاکا م بھی شروع کیا گیا تھا اورکچھ حصہ بنایا بھی گیا ہے لیکن سیاسی رسہ کشی کے سبب یہ سلسلہ ر ک گیا ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ روڈ کی تعمیر سے لوگوں کی دکانیںنیچی ہوجائیں گی ،حالانکہ لوگوں کو اعتراض  نہیں ہے لیکن یہاںسیاست ہورہی  ہے جس سےکا م میں رکاوٹ آرہی ہے۔‘‘
 کام کی نگرانی کرنےوالے میونسپل آفیسر اور پائپ لائن جوڑنے والوںنے بتایاکہ’’ ابھی یہ کام کئی دن جاری رہے گا اورلوگوں کو اسی طرح کی پریشانی ہوگی کیونکہ جگہ تنگ ہے ،کام بھی کرنا ہے اورلوگو ںکی ضرورت بھی پوری ہونی چاہئے ۔ اس لئے کچھ اوردن لوگوں کوپریشانی اٹھانی ہوگی۔ ویسے کام پورا ہوجانے کےبعد خاص طورپر پانی کی نکاسی کے لئے رکاوٹ دور ہوجائے گی اوراس کا فائدہ بارش میںنظرآئے گا۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK