Inquilab Logo

بی جے پی رائے عامہ کو ختم کرنا چاہتی ہے : دگ وجے

Updated: August 26, 2020, 7:33 PM IST | Agency | Bhopal

 مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رائے عامہ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ 

Digvijay Singh - Pic : INN
دگ وجے سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

 مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی برسراقتدار پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رائے عامہ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ 

سنگھ نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں سب سے بڑا معاملہ جمہوریت کو بچانا ہے یا ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت جاری رہے گی ریاست  میں عدم استحکام کا ماحول رہے گا۔ ریاست کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے کے فیصلے پر ، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں ایسا ضابطہ تھا جسے بی جے پی کی سرکار آنے کے بعد ختم کردیا گیا ۔ 

راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ابھی تک ریاستی سرکار نے اس سلسلے میں گجٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ گجٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے تک ہم یقین نہیں کریں گے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سلسلے میں  انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اگلے چھ ماہ میں نیا صدر مل جائے گا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK