لاہور پریس کلب کے مطابق ۹؍ مئی کو لاہور میں زماں پارک اورلبرٹی چوک پر ڈیوٹی کرنے والے صحافیوں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
EPAPER
Updated: May 24, 2023, 11:34 AM IST | Lahore
لاہور پریس کلب کے مطابق ۹؍ مئی کو لاہور میں زماں پارک اورلبرٹی چوک پر ڈیوٹی کرنے والے صحافیوں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
لاہور میں فوج کے ہاتھوں ۲؍ سو زائد پاکستانی صحافیوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری نے منگل کو بتایا کہ ۹؍ مئی کو فوجی تنصیبات اور سرکاری عمارتوں پر حملے کے بعد سے صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کے مطابق فوج سے وابستہ مختلف ادارے ۲۰۰؍ سے زائد پاکستانی صحافیوں کو ہراساں کر رہےہیں اور ان پرتشدد کررہےہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایاکہ ۹؍ مئی کے تشدد کے بعد سےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ۸؍ ہزار کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔
اعظم چودھری نے مزید بتایا کہ جن صحافیوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے اور مختلف طریقوں سے پریشان جارہا ہے، وہ ۹؍ مئی کو لاہور میں واقع لبرٹی چوک ، عمران خان کی رہائش گاہ زماں پارک کے باہر اپنی ڈیوٹی کررہے تھے لیکن انہیں فوجی تنصیبات پر حملے شبہ میں گرفتا رکیا جارہا ہے ۔ یہاں تک کہ انہیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ ان کا نام فوجی تنصیبا ت ، پولیس وین اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے والوں میں شامل ہے۔ ان میں کچھ گرفتار شدہ صحافیوں کو جیل میں بھی ہر اساں کیا جارہا ہے۔