Inquilab Logo

ڈومبیولی:۳۴؍کروڑ روپے چوری کر نے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Updated: October 08, 2022, 10:13 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کرا ئم تھر یلر’ منی ہائسٹ‘ دیکھ کر بینک کے کیش منیجر نے اپنے ہی بینک سےرقم چوری کی تھی،۳۰؍کروڑ روپے برآمد

Altaf Sheikh who stole Rs
بینک سے روپے چرانے والا الطاف شیخ

 کر ائم تھریلر ’منی ہائسٹ‘ نامی ویب سیریز دیکھ کر ایک بینک کے کیش منیجر نے اپنے ہی بینک کی تجوری سے ۳۴؍ کروڑ روپے کی چوری کرلی تی۔ مانپاڑہ پولیس نے جولائی  میں آئی سی آئی سی آئی بینک میں ہائی ٹیک چوری کو انجام دینے والے ماسٹر مائنڈالطاف شیخ سمیت۴؍ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے اب تک ۳۰؍ کروڑ روپے بھی بر آمد کر لئے  ہیں۔ 
                  پورا معاملہ کیا ہے۔
 ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایک بر انچ ہے جس میں الطاف شیخ بطور کیش کسٹو ڈین منیجر کام کرتا تھا۔ جلد  امیر بننے کی چاہ میں اس نے بینک کی تجوری لوٹنے کا ایک پلان تیار کیا جس کیلئے اسے ویب سریز’ منی ہائسٹ‘ سے بھر پور مدد ملی۔ ویب سیر یز دیکھنے کے بعد الطاف شیخ نے ایک ماسٹر پلان تیار کیا اور بینک کی تجوری سے ۳۴؍ کروڑ روپے چوری کر نے میں کامیاب بھی ہو گیا۔ مانپاڑہ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر شیکھر باگڑے نے بتایا کہ الطاف شیخ بینک کے سیکوریٹی سسٹم کی بہت ساری خامیوں کو اچھی طر ح سے جانتا تھا ۔ ایک دن اس نے دیکھا کہ بینک کی تجوری کے بغل میں اے سی مر مت کا کام چل رہا ہے۔ یہیں سے اس نے چوری کی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ تیار کیا۔ چوری کرنے کیلئے ضروری آلات اکٹھا کئے اور ۹؍ جولائی کو تعطیل کے دن بینک کا آلارم سسٹم بگاڑ دیا اورسبھی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہارڈ ڈسک نکال کر تجوری سے ۳۴؍ کروڑ روپے چوری کر لئے۔ اس نے اے سی ڈکٹ کیلئے بنائے گئے سور اخ سے پیسے بینک کی عمارت کے پیچھے بند ھی ترپال پر پھینک دیئے۔ اس کے بعد بینک کے اعلیٰ افسران کو سی سی ٹی وی اور ہارڈ ڈسک غائب ہو نے کی اطلاع دی ۔
  یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ چوری کی تحقیقات کررہی ٹیم کے ساتھ الطاف شیخ مکمل تعاون بھی کررہا تھا۔ اس دوران ا س نے اپنے ۳؍ دوست انوج گیری، شمشاد خان اور اسرار قریشی کو بلایا اور ۳۴؍ کروڑ میں سے ۱۲؍ کروڑ روپے انہیں سونپ دیئے ۔ مانپاڑہ پولیس نے ۲؍ دن کے اندر تینوں ملزمین کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا مگر الطاف شیخ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ گرفتار شدہ ملزمین سے پوچھ تا چھ کی بنیاد پر مانپاڑہ پولیس نے تقریباً ۳؍مہینے کے بعد الطاف شیخ کو کولہاپور سے گرفتار کر لیا۔ تھانے اور نوی ممبئی پولیس نے مشتر کہ کارروائی کرتے ہوئے الطاف شیخ کے ساتھ اس کی بہن نیلوفر اور مزید ۴؍ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
             پیسے چھپانے کیلئے کرایہ پر فلیٹ لیا
 مانپاڑہ پولیس کے مطابق ملزم الطاف شیخ نے کروڑوںروپے چھپانے کیلئے اپنی بہن نیلو فر کی مدد سے نوی ممبئی کے ربالے میں ایک فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ا س نے چرا ئے ہوئے کچھ پیسے یہاں رکھے تھے۔ بقیہ پیسے نوی ممبئی میں ایک زیر تعمیر بلڈ نگ کی سیڑ ھیوں کے نیچے رکھ دیئے تھے۔ اتفاق سے چند نشہ بازوں کو سیڑ ھوں کے نیچے چھپایا ہوا پیسوں بھرا بیگ مل گیا تو انہوں نے نشہ آور اشیاء خر ید نے کیلئے کچھ پیسے خرچ کئے نیز بیئر بار میں بھی پیسے اڑائے تھے۔

dombivli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK