Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ گالم گلوج پر اُتر آئے، ہرمز نہ کھلا تو پاور پلانٹس پرحملے کا انتباہ دیا

Updated: April 06, 2026, 10:07 AM IST | Washington

ایران میں  پے درپے ناکامیوں  کی وجہ سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بوکھلاہٹ میں  غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ اتوار کو وہ تہذیب اور شائستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باقاعدہ گالم گلوج پر اُتر آئے۔

Donald Trump seems to be losing his cool now. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ اب آپا کھوتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایران میں  پے درپے ناکامیوں  کی وجہ سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بوکھلاہٹ میں  غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ اتوار کو وہ تہذیب اور شائستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باقاعدہ گالم گلوج پر اُتر آئے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر اتوار کی صبح (ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی شام)انہوں  نے اعلان کیا ہے کہ’’ منگل کا دن ایران میں پاور پلانٹ اور برج ڈے(پلوں  پر حملےکادن ) ہوگا۔ ‘‘ مذکورہ پوسٹ میں  گالی دیتے ہوئے ٹرمپ نے ایران سے آبنائے ہرمز کوکھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایرانی حکمرانوں  کیلئے بھی مغلظات کا استعمال کرتے ہوئے انہوں   نے کہا ہے کہ ’’ورنہ تم لوگ جہنم میں  رہ رہے ہو گے۔ ‘‘ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے جو مہلت دی ہے، اس کی میعاد منگل کو مکمل ہورہی ہےمگر ایران کے موقف میں  کوئی نرمی نہیں  آئی۔

یہ بھی پڑھئے: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ریپر ٹیکاشی سکس نائن کی جیل میں دوستی

اتوار کو ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد بھی تہران نے اپنے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ ’’آبنائے ہرمز اسی وقت کھلے گا جب ایران کو جنگ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کردیا جائےگا۔ ‘‘ یہ بات سید مہدی طباطبائی نے کہی ہے جو ایران کے صدارتی دفتر کے محکمہ رابطہ عامہ کے نائب سربراہ ہیں۔ امریکی صدر کے اس غیر شائستہ اوربازاری اندازِ گفتگو پر دنیا بھر میں   تنقید کی جارہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہاگنس کالامار نےکہا ہے کہ ’’ میرے پاس اس کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ ‘‘ ایران کے پاور پلانٹ اور پلوں  کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر انہوں  نے متنبہ کیا کہ ’’ بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا خمیازہ سب سے پہلے ایران کے عام شہری بھگتیں گے۔ نہ بجلی، نہ پانی، نہ نقل و حرکت یا فرار ہونے کی صلاحیت، اور یہ سب ان کے حق زندگی پر اثر انداز ہوگا۔ یہ نہایت قابلِ نفرت بیان ہے۔ ‘‘  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK