ڈی آر آئی نے ان کے قبضے سے ۱۴؍ کلوگرام سونے کے اینٹ برآمدکئے ہیں جس کی مالیت ۸؍ کروڑ روپے ہے
EPAPER
Updated: June 12, 2023, 2:49 PM IST | Mumbai
ڈی آر آئی نے ان کے قبضے سے ۱۴؍ کلوگرام سونے کے اینٹ برآمدکئے ہیں جس کی مالیت ۸؍ کروڑ روپے ہے
ڈی آر آئی کے افسران نے آج سات افراد کوغیر ملکی گولڈ اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ۱۴؍ کلوگرام سونے کےاینٹ برآمد کئے جن کی مالیت ۸؍ کروڑروپے ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمین کا تعلق ممبئی اور ویرارسے ہے ۔ پہلے کیس میں ڈی آئی آر کے افسران نے شریپال جین (۴۴) اور اسیت موندال (۲۶) کو ممبئی سے گرفتار کیا تھا۔ یہ کیس بنگلور کی ڈی آئی آر کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔ بعد ازیںدونوں ملزمین کو بنگلور کے ایسپلاندے عدالت میں پیش کن جس کے بعد انہیں رائےپور چھتیس گڑھ کے ڈی آرآئی کی ریمانڈ میںدیا گیا تھا۔۸؍ جون بنگلور کی ڈی آر آئی نے اروند راج پروہت اور روہت راج پروہت نامی دو ملزمین کورائےپور ریلوے اسٹیشن پرروکا تھا اور ان کے قبضے سے ۳ء۶؍ کلوگرام کی سونے کے بسکٹ برآمدکئے تھےجن کی مالیت ۲ء۲؍ کروڑ روپے تھی۔ انہوںنے اسے اپنے جوتوں میں چھپا رکھا تھا۔ ۹؍ جون کو انہیں حراست میں لیا گیا تھا جس وقت وہ سونےکے بسکٹ کولکاتا سے ممبئی لے جا رہے تھے۔ بعد ازیں معلوم ہوا کہ وہ اسے ممبئی کے شریپال جین کے حوالے کرنےوالے تھے۔اس ضمن میں جین نے ڈی آر آئی کو بتایا کہ وہ ان سے سونا برآمد کر کے کلبادیو ی میں اسیت مندال کے ورک شاپ کے حوالے کرنے والا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے قبضے سے ۲ء۷؍ کروڑ روپےکا سونا برآمدکیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں دوسرے کیس میں ڈی آر آئی نے اس معاملےمیں ویرار میںرہائش پذیر اندرامانی رام(۵۰) کو حراست میں لیا تھا۔ کولکاتا کی ڈی آر آئی نےمعلوم کیا کہ وہ بیرون ملک درآمد کئے جانے والے سونےکو سنتراگچّی کی ایک عمارت کے کمرے میں جمع کر رہے تھے۔ بھوپیندر سنگھ سونگارا نامی شخص نے بتایا کہ ’’وہ ۵ء۶؍ کلوگرام سونا امان سروج نامی شخص کے حوالےکرنے والا تھا جو اسے ممبئی لے جانے والا تھا۔ کولکاتا کی ڈی آئی آرنے ۳ء۴؍ کلو گرام سونا ان کےقبضے سے برآمد کیا تھا۔ انہوںنے مزید بتایاکہ وہ اس سونے کو بنگلہ دیش بھیجنے والے تھے۔ ڈی آر آئی کے مطابق اندرامانی رام اس کیس کا کلیدی ملزم ہے ۔