Inquilab Logo

دبئی کاڈرون شو:آسمان پرتھری ڈی مناظرکی رنگارنگ پیشکش

Updated: January 12, 2023, 1:12 PM IST | Dubai

Dubai Drone Show A Colorful Presentation Of 3d Scenes In The Sky|دبئی کاڈرون شو:آسمان پر تھری ڈی مناظرکی رنگارنگ پیشکش

Some of these beautiful and interesting scenes are seen in the sky of Dubai during the drone show
ڈرون شو کے دوران دبئی کے آسمان پر کچھ اس طرح کے خوبصورت اور دلچسپ مناظر دکھائی دے رہے ہیں

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہر روز ہونے والا’ ڈرون  شو‘ لوگوں کو دم بخود کررہا ہے۔  یہاں  دنیا کی سب سے مشہور ڈرون کمپنی، اسکائے میجک روزانہ شام ڈھلتے ہی ۵۰۰؍ سے زائد لیزر بردار ڈرون کے ذریعہ آسمان پر  رنگارنگ  اور دیدہ زیب مناظر بناکر سماں باندھ رہی  ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ دو شو ہو رہے ہیں جن میں عوام ڈرون سے بنی آسمانی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم اس شو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ڈرون اس ترتیب میں آجاتے ہیں کہ ان پر تھری ڈی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اسکائے میجک برطانیہ اور سنگاپور کی مشترکہ کمپنی ہے جو دنیا بھر میں اپنے ڈرون کے مظاہرے کرکے داد سمیٹ چکی ہے۔  اب دبئی میں اس کمپنی نے وسیع کینوس پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کا ٹکٹ کم سے کم۳۶؍ ڈالر کا ہے اور روازنہ دو مرتبہ دبئی مرینہ کے پاس روشن ڈرون کے مظاہرے منعقد ہوتے ہیں اور ہرشو ۵؍ منٹ کے لئے  ہی ہوتا ہے۔   اس شو میں ڈرون دبئی کا پرچم، اہم عمارات، اور دیگر اہم مقامات کی تھری ڈی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ڈرون کا وزن۲۰۰؍ سے۵۰۰؍ گرام ہے۔ تمام ڈرون واٹر پروف ہیں اور ہوا کے تیز جھکڑ اور جھونکوں کو بھی برداشت کرسکتےہیں۔ ’اسکائے میجک‘ کے مطابق ڈرون آتش بازی جیسا شور اور ماحول دشمن کیمیکل پیدا نہیں کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ماحول دوست اور پرسکون تفریح فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK