Inquilab Logo

فنڈکی کمی سے ۵۰؍ہزار اساتذہ گزشتہ ۴؍مہینے سے تنخواہ سےمحروم

Updated: January 19, 2022, 11:29 AM IST | saadat khan | Mumbai

جزوی امداد یافتہ اسکولو ںکےتقریباً ۵۰؍ہزار اساتذہ مالی پریشانی میں مبتلا،وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ کی ۲؍ دنوںمیں تنخواہ دینے کی یقین دہانی ،تنخواہ نہ ملنے پر ۲۱؍ جنوری سے ریاست گیر آندولن کی دھمکی

A delegation of teachers met with Education Minister Varsha Gaikwad regarding salaries.
تنخواہ کے سلسلے میںوزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ سے ملاقات کرنے والا ٹیچروں کاوفد ۔(تصویر،انقلاب )

جزوی امداد یافتہ اسکولوں کےتقریباً ۵۰؍ہزار اساتذہ گزشتہ ۴؍مہینے سے فنڈ کی کمی سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔جس سے اساتذہ مالی پریشانی میں مبتلاہیں۔ منگل کو ونا انودانت شالہ کُتی سمیتی ممبئی کے وفد نے رکن اسمبلی وکرم کالے اور سدھیر تانبے کے ساتھ اس ضمن میں ریاستی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ سے ملاقات کی اور انہیں مذکورہ اساتذہ کے حالات سے آگاہ کیا۔ ورشاگائیکواڈ نے اسی وقت ایجوکیشن سیکریٹری سے فون پر رابطہ کرکے ان اساتذہ کو جلد ازجلد تنخواہ دیئے جانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ۲؍دنوںمیں تنخواہ دیئے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔۲؍ دنوںمیں تنخواہ نہ ملنے کی صورت میں اساتذہ نے ۲۱؍ جنوری سے ریاست گیر سطح پر آندولن کرنےکااعلان کیاہے ۔
 مذکورہ ادارہ کے صدر سنجے ڈائورے نے بتایاکہ ’’ ممبئی سمیت ریاست کے جزوی امداد یافتہ اسکولوںکے تقریباً ۵۰؍ہزار اساتذہ کو گزشتہ ۴؍مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے یہ اساتذہ مالی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ اس تعلق سے متعدد مرتبہ حکومت کی توجہ مبذول کروائی جاچکی ہے مگر کبھی فنڈ کی کمی کاعذر پیش کرکے کبھی تکنیکی دشواریوںکا حوالہ دے کر ٹیچروںکو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے ۔ جس سے ٹیچروںمیں بےچینی پائی جارہی ہے ۔ اس بارےمیں منگل کو رکن اسمبلی وکرم کالے اور سدھیر تانبے کے ہمراہ ہمارے وفد نے وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ سے ملاقات کی اور انہیں سارے حالات سے آگاہ کیا۔ساتھ ہی یہ اطلاع دی گئی کہ اگر جلد ازجلد تنخواہ نہیں دی گئی تو ۲۱؍ جنوری سے ریاست گیر پیمانے پر اساتذہ احتجاج کریں گے۔ ورشا گائیکواڈ نے فوری طورپر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری کو فون کرکے ٹیچروںکی تنخواہ جاری کئے جانےکی ہدایت دی ہے او رکہاکہ احتجاج کرنےکی ضرورت نہیں ہے ۔ ‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ ٹیچروںکی رکی ہوگئی تنخواہ کے علاوہ اساتذہ کے دیگر مسائل اور ملازمت کے بارےمیں گفتگوکی گئی جس پر ورشاگائیکواڈ نے کہاکہ جلد ہی تمام مسائل کو حل کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK