Inquilab Logo

بے موسم بارش کے سبب گیہوں کی پیداوار میں ۱۰؍تا ۲۰؍لاکھ ٹن کی کمی کا اندیشہ

Updated: April 10, 2023, 11:34 AM IST | New Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے اہلکار کا دعویٰ،آٹا مل مالکان کی جانب سے کی گئی نجی تحقیق میں بھی یہی اندازہ پیش کیا گیا،سرکاری اہلکاروں نے تردید کی

There is concern in the country due to low production of wheat
گیہوں کی پیداوار کم ہونے سےملک میں فکرمندی پائی جارہی ہے

بےموسم بارش کے سبب  اس سال ملک میںگیہوںکی پیداوار میں۱۰؍ سے ۲۰؍ لاکھ ٹن تک کمی ہوسکتی ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی) کے ایک عہدیدار نے  یہ اطلاع دی۔ اسی طرح کا اندازہ آٹامل مالکان کی جانب سے کی گئی ایک نجی تحقیق میں بھی لگایا گیا تھا۔ تاہم،سرکاری اہلکارکےمطابق، پہلے کے تخمینے کے مطابق مجموعی پیداواراب بھی ۱۱؍کروڑ۲۰؍ لاکھ ٹن تک رہے گی۔فروری میں جاری کیے گئے تخمینہ میں حکومت نےکہاتھاکہ اس بار ۱۱؍ کروڑ،  ۲۰؍لاکھ ٹن سے زیادہ گیہوں کی پیداوار ہوگی۔
گیہوںکی پیداوار۱۰؍سے۱۳؍لاکھ ٹن تک کم ہوگی: ایگری واچ
 ایگری واچ کی طرف سے انڈین ایگری بزنس سسٹمزلمیٹڈ اور رولرآٹاملرز کے لیے کی گئی اس تحقیق میںکہا گیا ہے کہ بےموسم بارش کےباوجود گیہوں کی پیداوار۱۰؍کروڑ ۳۰؍لاکھ ٹن رہے گی۔بےموسم بارش سےپہلے یہ پیداوار تقریباً ۱۰؍کروڑ۴۰؍لاکھ ٹن ہونےکاتخمینہ لگایا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال بے موسم بارش سے گیہوںکی پیداوار میں۱۰؍ سے  ۱۳؍لاکھ ٹن تک کمی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ سال سے زیادہ پیداوار کا دعویٰ
 مرکزی حکومت کے افسران دعویٰ کر رہے ہیں کہ بےموسم بارش سےگیہوںکی پیداوار میں کوئی خاص کمی نہیں آئے گی۔ وزارت خوراک کے ایڈیشنل سیکریٹری سبیدھ سنگھ کہتے ہیں، ’’آپ جو بھی اعداد و شمار لیں، ہمیں یقین ہے کہ بے موسم بارش کے باوجوداس سال گیہوں کی پیداوارگزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً۵۰؍ سے ۵۵؍ لاکھ ٹن زیادہ رہےگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعت کی طرف سےگزشتہ سالگیہوںکی پیداوار کے تخمینہ میں فرق ہے۔تاہم، اس سال فصلوں کے تخمینے میں کچھ مماثلت ہے۔پہلی بات یہ کہ گیہوںکے زیر کاشت رقبہ میں۳؍سے۵؍فیصد اضافہ ہوا ہے، دوسرا یہ کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری سےتقریباً۱۰؍سے ۲۰؍ لاکھ ٹن پیداوار کا نقصان ہوگا اور تیسرا یہ کہ اس سال ۵۰؍ سے ۵۵؍لاکھ ٹن گیہوںکا زیادہ پیدا ہوگا۔ ۲۳۔ ۲۰۲۲ء میں حکومت نے ۱۰؍کروڑ۷۷؍لاکھ ٹن گیہوںکی پیداوار کا تخمینہ لگایا تھا۔
؍۷ لاکھ ٹن گیہوں خریداگیا
 سبودھ سنگھ نے بتایا کہ برآمدات پر پابندیوں اور زیادہ سالانہ پیداوار کی وجہ سے اس سال مارکیٹ میں گیہوںکی کل دستیابی پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تقریباً ۱۰؍ ملین ٹن زیادہ ہے۔دوسری جانب فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین اشوک مینا نے کہا کہ حکومت کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر گیہوںکی خریداری جاری ہے اور اب تک تقریباً۷؍لاکھ ٹن خریدی جا چکی ہے، جو کہ  گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے۲؍ لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

Wheat Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK