Inquilab Logo Happiest Places to Work

رانی باغ میں سیاحوں کی تفریح کیلئے ای بگیاں اور ڈبل ڈیکر بسیں متعارف

Updated: June 08, 2026, 12:06 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بائیکلہ میں واقع جیجاماتا اُدیان اور چڑیا گھر (رانی باغ ) میں عمررسیدہ افراد، معذوروں اور بچوں کیلئے بیٹری سے چلنے والی ای بگیاں، بچوں کیلئے پرکشش ڈبل ڈیکر بسیں اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے بانس سے بنی بیریکیڈ جیسی سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں ۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

بائیکلہ میں واقع جیجاماتا اُدیان اور چڑیا گھر (رانی باغ ) میں عمررسیدہ افراد، معذوروں اور بچوں کیلئے بیٹری سے چلنے والی ای بگیاں، بچوں کیلئے پرکشش ڈبل ڈیکر بسیں اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے بانس سے بنی بیریکیڈ جیسی سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں ۔ ان سہولیات کا افتتاح میئر ریتو تاوڑے کے ہاتھوں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سیاحوں اور اسکالرز کی ایک بڑی تعداد روزانہ چڑیا گھر تفریح کیلئے آتی ہے۔ ان کیلئے ۴؍ای بگیاں، جن میں سےہر ایک بگی میں ۹؍نشستوں کی سہولت ہے۔ یہ سروس خاص طور پر بزرگ شہریوں، معذور افراد، بچوں اور سیاحوں کیلئےہےجنہیں پیدل چلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ بزرگ شہریوں، معذوروں اور بچوں کیلئے بیٹری سے چلنے والی ای-بگیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے وہ جیجاماتا پارک میں ہر جگہ گھوم سکیں گے۔ اس کے علاوہ ۱۵؍سیٹوں والی ڈبل ڈیکر بس جو کہ بچوں کی توجہ کا مرکز ہوگی، بھی شروع کی گئی ہے اور یہ سروس معذور افراد کیلئے مفت دستیاب ہوگی۔ 
جیجاماتا پارک میں موجود پینگوئنز کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا دورہ کرتی ہے۔ پارک میں بہت نایاب اور پرانے پودے ہیں۔ شیر، ریچھ، چیتے، ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل انتظامیہ جیجاماتا پارک میں مختلف سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK