Inquilab Logo

بیجوں کی منڈی میں چھائی مندی کے سبب خوردنی تیل کے داموں میں کمی آ رہی ہے

Updated: January 11, 2023, 12:37 PM IST | New delhi

ان دنوں خوردنی تیل کے داموں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اس کی اہم وجہ ان بیجوں کے بازار میں مندی کو بتایا جا رہا ہے

At least in the case of oil, there is relief for the common man (File).
کم از کم تیل کے معاملے میں عام آدمی کیلئے راحت کی خبر ہے ( فائل)

 ان دنوں خوردنی تیل کے داموں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اس کی اہم وجہ ان بیجوں کے بازار میں مندی کو بتایا جا رہا ہے  جن سے تیل نکالا جاتا ہے۔ دراصل کسان اپنی پیداوار کم قیمت پر فروخت نہیں کرنا چاہتے۔ سویا بین اور بنولا کے کسان اپنی پیداوار کو رعایت پر نہیں دے رہے ہیں۔ ڈی آئلڈ کیک ( ڈی اوسی)کی طلب کے باوجود سویا بین تیل کے بیج کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ لیکن جیسے جیسے منافع کا مارجن کم ہوا، سویا بین تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ 
 گزشتہ دنوں شکاگو ایکسچینج میں ۱ء۰؍ فیصد کے اضافے کے باوجود  دہلی کے تیل کے بیجوں کی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ مونگ پھلی کے تیل کے علاوہ خوردنی تیل کی تھوک قیمت میں ۴؍  روپے فی لیٹر کمی ہوئی۔ اس سے قبل ہول سیل مارکیٹوں میں خوردنی تیل کی قیمت ۱۰؍  سے ۱۲؍  روپے فی لیٹر تھی جو اب کم ہو کر ۶؍ سے ۸؍ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لیکن تیل کے بیجوں کی خوردہ منڈیوں میں کمی کا کوئی نشان نہیں ہے۔منڈی سے تعلق رکھنے والے ذرائع کے مطابق سرسوں کی فصل اگلے ماہ تک منڈیوں میں آنے کا امکان ہے اور پیداوار بمپر ہونے کی امید ہے۔ سرسوں کی وافر فصل کی وجہ سے کاشتکار اپنا بچا ہوا ذخیرہ منڈیوں میں فروخت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کم قیمت والے غیر ملکی تیل نے ملکی تیل کے بیجوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ اس لئے وہ اپنی پیداوار کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
  یاد رہے کہ ان بیجوں میں سویابین  کے علاوہ سرسوں، مونگ پھلی، بنولا اور دیگر وہ بیجیں بھی شامل ہیں جن سے تیل نکالا جاتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ بازار میں بیشتر خوردنی کے تیل کے داموں میں کمی آئی ہے۔ عام دکانوں پر پام تیل ایک لیٹر کا جو پیکٹ کبھی ۱۳۵؍ روپے کا تھا وہ کم ہوتے ہوتے آج ۱۰۰؍ روپے تک آ گیا ہے۔  دہلی کے تھوک بازاروں میںسرسوں کے تیل کی قیمت ۶؍ہزار ۸۸۵؍  تا ۶؍ ہزار ۹۳۵؍ روپے فی کوئنٹل ہے۔ مونگ پھلی ۶؍ ہزار ۶۳۵؍ تا ۶؍ ہزار ۶۹۵؍ روپے فی کوئنٹل۔مونگ پھلی کا ریفائنڈ تیل ۲, ہزار ۴۸۰؍ تا ۲؍ ہزار ۷۴۵؍ روپے فی ٹن۔سرسوں کا تیل (دادری) ۱۳؍ ہزار ۶۵۰؍ روپے فی کوئنٹل ہے۔ ماہرین کے مطابق کسانوں کی جانب سے بیجوں کی فروخت میں اگر نرمی دکھائی جاتی ہے تو تیل کے داموںکو کسی حد تک سپورٹ مل سکتا ہے ورنہ یہ دام اور گر جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK