Inquilab Logo

پورے ملک میں عید الاضحی پُر امن طریقے سے منائی گئی ، جوش و خروش کا اظہار

Updated: July 01, 2023, 10:54 AM IST | new Delhi

عید قرباںکے موقع پر ملک کےطول وعرض کی مساجد اور عیدگاہوں میں عید کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، قربانی میں بھی کوئی رخنہ اندازی نہیں ہوئی

A girl carrying balloons on the occasion of Eid in Delhi. (PTI)
دہلی میں عید کے موقع پر ایک بچی غبارے لے جاتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

مسلمانوںکا مقدس تہوار عیدالاضحی  پورے ملک میں روایتی جوش و خوش اور پُرمن طریقے سے منایا گیا۔ اس دوران کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ۔ ملک کے کئی حصوں میں اور خاص طور پر حساس علاقوں اور شہروں میں پولیس کے  سخت انتظامات کی وجہ سے  شر پسندوں کو رخنہ اندازی کا موقع نہیں ملا ۔   عید سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ 
 موصولہ اطلاعات کے مطابق عید الاضحی کے سلسلے میں وادی کشمیر ، ہریانہ ، یوپی ، پنجاب ، ایم پی ، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں کے طول وعرض کی مساجد اور عیدگاہوں  میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ان  اجتماعات میں ملک میںامن وامان ، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وادی کشمیر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ دہلی میں جامع مسجد میں عید کی نماز کا منظر پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباءوعلمائے کرام نے عید الاضحی کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ ممبئی اطراف مساجد میں خصوصی طور پر صاف صفائی کے تعلق سے تلقین کی گئی اور اپیل کی گئی کہ اپنے کسی عمل کو دیگر قوموں کےلئے باعث تکلیف نہ بنائیں۔ بنگال اور ادیشہ میں بھی عید روایتی جوش و خروش سے منائی گئی جبکہ کرناٹک اور کیرالا میں عید کا تہوار مکمل طور پر پُر امن رہا ۔ 

 

bakri eid Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK