Inquilab Logo

ا یکناتھ شندے کا ستارا کا دورہ ،’ حکومت آپ کے دروازے‘ پر پروگرام کا افتتاح

Updated: May 14, 2023, 10:04 AM IST | Daulatpur

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی سے تھوڑی دیر کیلئے یہ پروگرام روک دیا گیا ، بعداز اں ان کے قافلے پر جے سی بی کے ذریعہ گیندے کے پھولوں کی بارش کی گئی

Chief Minister Eknath Shinde and others inaugurating the `Shasan Apliad Ari` in Daulatpur .
دولت پور میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیگر ’ شاسن آپلیاد اری‘ کاافتتاح کرتےہوئے

وزیر اعلیٰ  ایکناتھ شندے سنیچر کو ستاراکے دورے  پر پہنچے  اور وہاں   ان کا منفر اندا زمیں استقبال کیا گیا  ۔ وزیر اعلیٰ نے  ’ حکومت آپ کے دروازے‘ پرپروگرام کا  افتتاح کیا  ۔ اس دوران شندے کے ہیلی کاپٹر میں اچانک  خرابی سے یہ  پروگرام روک دیا گیا  ۔ 
    اتوار کو   وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں   ریاستی کی مہم’ شاسن آپلیاد اری ‘ یعنی حکومت آپ  کے دروازے پر کا ستارا ضلع کے  دولت نگر میں افتتاح عمل میں آیا ۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی کی وجہ سے `’شاسن آپلیا داری‘ (حکومت آپ کے دروازے پر) پروگرام کا افتتاح روکنا پڑا لیکن بعد میں مرمت کے بعد وہ اسی ہیلی کاپٹر میں ستارہ ضلع کے پاٹن  پہنچے۔ سرکاری ذرائع نے سنیچر کوبتایا کہ  شندے کو ستارا ضلع کے پاٹن سے روانہ ہونا تھا لیکن ہیلی کاپٹر میں اچانک خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے ان کا دورہ مؤخر کر دیا گیا لیکن ہیلی کاپٹر کی مرمت کے بعد شندے تقریب میں شرکت کیلئےپاٹن پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ان کی گاڑیوں کے  قافلے  پر جے سی   بی  سے گیندے کے پھول کی پتیا ں بر سائی گئیں۔ 
   حکومت کے مطابق `’شاسن آپلیا داری‘ کا مقصد عوام کے کام کو مقامی سطح ہی پر ممکن  بنانا اور انہیں مختلف اسکیموں سے استفادہ کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے  وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ  میں عوامی بہبود کا دفتر شروع کیا گیا  ہے جس کے ذریعہ اہم کا م کئے جاسکتےہیں۔ ضلعی سطح پر کلکٹر ز مہم  کے سربراہ ہوں گے ۔ وہ ضلع اور تعلقوں کی سطح پر عوامی بہبود کے دفتر قائم  کریں گے۔   اس مہم کے ذریعہ ہر ضلع میں کم ازکم ۷۵؍ افراد کو مختلف اسکیموں سے فائدہ پہنچا یا جائے گا ۔ عوام کو   اس مہم کی اہمیت کا احساس دلانے کیلئے ضلع اور تعلقہ سطح پر دوروزہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK