Inquilab Logo

بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی انتقال کر گئے

Updated: December 21, 2020, 11:57 AM IST | Agency | Jeddah

شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا

Gate of Kaaba
بیت اللہ شریف کا دروازہ

سعودی عرب کے چوتھے فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز (مرحوم) کے دور میں بیت اللہ کادروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی سنیچرکے روز جرمنی میں انتقال کر گئے۔شاہ خالد نے ۱۳۹۷ھ میں بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی جس کے بعد انہوں نے بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کیلئے شام سے تعلق رکھنے والے انجینئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا۔ الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے۔
 دروازے کو مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑےسُنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔ مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود نے آل بدر خاندان کو بیت اللہ کا دروازہ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی تھی۔بیت اللہ کے دروازے کی تیاری۱۳۹۸ھ ہجری میں ہوئی اور اس میں ۲۸۰؍کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا۔انجینئر منیر الجندی کا نام بیت اللہ کے دروازے پر لکھا گیاکیوں کہ انہوں نے اسے ڈیزائن کیا۔سعودی عرب کی خواہش تھی کہ بیت اللہ کے دروازے کو کوئی مسلمان شخصیت ڈیزائن کرے کیوں کہ اس کا نام دروازے پر لکھا جانا تھا۔
 تاریخ کے محقق منصورالعساف نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’’دروازے کو انجینئر منیر الجندی نے ڈیزائن کیا۔ دروازے پر نقش و نگار شیخ عبدالرحیم البخاری نےبنائے۔ دروازے کی بلندی۳؍ میٹر اور چوڑائی۲؍ میٹر ہے۔ یہ نصف میٹر کے قریب گہرا ہے۔ دروازہ دو کِواڑو پر مشتمل ہے۔ دروازے کا فریم ’میکا مونگ‘ لکڑی سےبنا ہوا ہے جو تھائی لینڈ میں تیار ہوتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں مہنگی ترین لکڑی ہے۔‘‘

mecca Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK