Inquilab Logo Happiest Places to Work

بطور صدر تیسری مرتبہ اردگان کی حلف برداری

Updated: June 04, 2023, 10:28 AM IST | Ankara

ترکی کے ۱۲؍ویں صدر کا حلف لینے پر آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کا عزم ۔ حلف برداری کی تقریب میں  ۷۸؍ ممالک کے اعلیٰ سطح کے لیڈر وں کی شرکت ، وینزویلا کے صدر نکولس مادو رواور پاکستان کے وزیرا عظم شہباز شریف شامل

Turkish President Recep Tayyip Erdogan is on his way to the swearing-in ceremony during the rain.
تر ک صدر رجب طیب اردگان بارش کے دوران حلف برداری کی تقریب میں جارہےہیں۔

سنیچر کو ترک صدر  رجب طیب اردگان نے ترکی کے ۱۲؍ ویں صدر کے عہدے کا حلف لے   لیا ۔ وہ مسلسل تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔  انہوں نے عہدے کا حلف  لینے  پر  آئین و قانون اور  جمہوری اقدار کی پاسداری کا عزم ظاہر کیا۔ 
  صباح نیوز نےسنیچر کوحکام کے حوالے بتایا کہ سنیچر کی حلف برداری تقریب ترکی کے پارلیمنٹ میں منعقد  ہوئی جس میں ۷۸؍ ممالک کے  اعلیٰ سطح کے  لیڈر شریک ہوئے  جن میں  ۱۳؍ وزرائے اعظم  اور  ۲۱؍ ممالک کے صدور شامل ہیں۔   وینزویلا کے صدر نکولس مادورو،  آذر بائیجان کے صدر  الہام علیوف ،  پاکستان کے وزیر اعظم  شہباز شریف  اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان قابل ذکر ہیں۔ 
  یاد رہے کہ ۲۸؍ مئی کو صدارتی الیکشن کے  دوسرے اور آخری مرحلے میں رجب طیب اردگان نے فتح حاصل کی جبکہ ان کے حریف  کمال قلیچ دار دوسرے نمبر پر رہے۔اردگان نے۵۲ء۱۸؍ فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ کمال قلیچ دار نے ۴۷ء۸۲؍ فیصد ووٹ حاصل کئے۔
 حلف لینے سے قبل  اردگان نے استنبول میں اپنے حامیوں  سے خطاب میں کہا تھا ،’’ ترکی کے عوام  نے ہمیں  ایک بار پھر اقتدار سونپ دیا ہے، ہمیں مزید۵؍ سال حکومت کرنے کی ذمہ داری  دے دی ہے۔ اس دوران میں   آئین و قانون اور  جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔‘‘  
 عوام نے اردگان کو تیسری بار ملک کی صدارت سونپی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق وہ  عالمی سیاست کی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ۱۹۹۲ء سے اب تک کسی بھی الیکشن  میں شکست کا سامنا نہیں کیا  ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK