Inquilab Logo

فرضی کمپنیاں پرکشش اشتہارات کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو ٹھگ رہی ہیں

Updated: July 18, 2021, 1:09 AM IST | New Delhi

ان کمپنیوں کے اشتہار میںانتہائی آسان کام کیلئے اچھی خاصی ماہانہ اور سالانہ تنخواہ دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے ، عام کمپنیوں سے زیادہ چھٹی کی سہولت کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے

Lockdown is also taking advantage of the compulsions of those returning to their homeland.Picture:PTI
لاک ڈاؤن میں اپنے آبائی وطن لوٹنے والوں کی مجبور یوں کا بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ ( پی ٹی آئی)

ملک بھر میں  بہت سی جعلی کمپنیاں کورونا اور لاک ڈاؤن میں ایک بڑی تعداد کے بے روز گار ہونے کا پورا فائدہ اٹھار ہی ہیں۔ انہیں دھوکہ دے رہی ہیں۔  انہیں روزگار دلانے کیلئے موٹی  رقم وصول کررہی ہیں۔ ورک فرام ہوم کا لالچ دے  رہی ہیں۔  خاص بات یہ ہے کہ ان کمپنیوں کے اشتہار پرکشش ہوتے ہیں  ۔ ان میںانتہائی آسان کام کیلئے اچھی خاصی ماہانہ اور سالانہ تنخواہ دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے ۔ عام کمپنیوں سے زیادہ چھٹی کی  سہولتبھی بتا ئی جاتی ہے ۔ اشتہار میں یہ بھی بتایاجاتا ہےکہ سال میں کمپنی کی طرف سے کسی بھی دوسرے ملک کی سیر کا موقع دیا جائے گا ۔ کمپنی کی طرف سے لنچ اور ڈنر کابھی انتظام کیا جائے گا ۔ اس پر فریب اشتہار میں رابطہ نمبر بھی ہوتا ہے ۔کال کر نے پر اور سبز باغ دکھائے جاتے  ہیں جس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ان کے دام میں آجاتے ہیں۔  
    اس سلسلے میں حیدرآباد کے کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے بتایا:’’ ہم نے دیکھا ہے کہ بے روزگار افراد  سرکاری ملازمت یا پھر کارپوریٹ شعبہ میں ملازمت کے نام پر  خطیر رقم ادا کرتے ہیں۔بے روزگار نوجوانوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکے باز فرضی کمپنیاں بناتے ہیں۔ پُرکشش اشتہارات میڈیا  کے ذریعہ جاری کرتے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو راغب کیاجاسکے اور ان  سے موٹی رقم  وصول کی جائے ۔   دھوکہ کھانے کے بعد اس کا علم ہوتاہے۔‘‘
 کمشنر  سنجار نے مزید بتایا:’’ سائبرآباد کرائم پولیس کو گھر سے ملازمت( ورک فرام ہوم) کے سلسلے میں دھوکہ دہی کی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان ملازمت  کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے   کے لئے بے روزگار نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ بعض دھوکہ باز بے روزگار نوجوانوں سے بیرون ممالک ملازمت کے لئے فرضی ویزا،ریلوے میں ملازمت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمت کا دلانے کا وعدہ کرتے  ہیں۔‘‘انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو تاکید کی:’’ وہ متعلقہ محکمہ سے تقررنامہ/انٹرویو کی حقیقت کی جانچ کریں اور یاد رکھیں کہ امتحانات میرٹ کی بنیاد  ہی پر   ہوتے ہیں۔کسی بھی ویب سائٹ لنک پر لاگ ان نہ کریں۔ کسی بھی قسم کے دھوکہ کا شبہ ہونے پر متعلقہ محکمہ سے  رابطہ کریں  اور  فوری طور پر اس کی شکایت کریں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK