Inquilab Logo

بنگلہ دیش کی تیستا ند ی میں طغیانی ، ہزاروں افراد متاثر

Updated: July 16, 2023, 12:02 PM IST | dhaka

سیلاب متاثرین دو دن سے فاقہ کشی پر مجبور، طغیانی کے سبب ۳۰؍ گاؤں ۲؍سے ۳؍ فٹ تک زیرآب

Teesta river water is continuously increasing. (Photo courtesy: Dhaka Tribune)
تیستا ندی کا پانی لگاتار بڑھ رہا ہے ۔ ( تصویر ، بشکریہ : ڈھاکہ ٹریبیون)

 بنگلہ دیش میںسیلاب سے ہزارو ں افراد متاثر ہیں۔  ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں دریائے تیستا خطرے کے نشان سے۲۰؍ سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے جبکہ رنگ پور ضلع کے گنگاچارا کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے کم از کم ۵۰؍ ہزار افراد مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب میں پھنس گئے ہیں۔ڈالیا بیراج پوائنٹ پر پانی سنیچر کی صبح۶؍ بجے  خطرے کی سطح سے۲۰؍ سینٹی میٹر اوپر تھا جو صبح۹؍ بجے تک بڑھ کر۱۲؍ سینٹی میٹر ہو گیا۔ صبح۹؍ بجے، گنگاچرا میں یہ خطرے کے نشان سے۱۷؍ سینٹی میٹر اوپر تھا جبکہ کاؤنیا میں خطرے کے نشان سے۵؍ سینٹی میٹر اوپر تھا۔ تیستا ندی میں طغیانی کے  سبب ضلع کی ۵؍ یونینوں کے۳۰؍ گاؤں ۲؍سے ۳؍ فٹ پانی میں ڈوب گئے  جن   میں   چاریچالی یونین کے۲۰؍ گاؤں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ المبی دیتار اور گنگاچارا ذیلی اضلاع کے ۱۰؍ گاؤں زیر آب آگئے ہیں اور سیکڑوں کنبوں نے  قریب کےمحفوظ مقامات پر  پناہ لی ہے۔
  سیلا ب زدہ علاقوں کے ہزاروں افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔  مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز سے سیلاب سے متاثرہ کنبوں کو اپنے لئے کھانا نہیں مل سکا۔ دریا میں جس طرح پانی بڑھ رہا ہے، اس میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ضروری ہے۔
 دریں اثناء مقامی بنگلہ دیش واٹر ڈیولپمنٹ بورڈ کے دفتر کے ایگزیکٹو انجینئر ربیع الاسلام نے بتایا کہ دریائے تیستا کے پانی میں نیلفاماری میں ڈالیا بیراج، رنگ پور کے گنگاچارا اور کاونیا ذیلی ضلع پوائنٹس پر پانی میں اضافہ جاری ہے۔ بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے جس سے مزید علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

dhaka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK