Inquilab Logo

سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے انٹرویو کے مشمولات، مشہور صحافی روہنی سنگھ کا ٹویٹ

Updated: June 25, 2023, 9:48 AM IST | Washington

’صدر بائیڈن کو ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران ہندو اکثریتی ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھانا چا ہئے۔اگر میں صدر ہوتا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا، جنہیں میں اچھی طرح سے جانتا ہوں، تو میری ایک دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہندوستان الگ تھلگ پڑجائے۔

Former US President Barack Obama
سابق امریکی صدر بارک اوبامہ

سابق صدر اوبامہ کا بیان :
’’صدر بائیڈن کو ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران ہندو اکثریتی ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھانا چا ہئے۔اگر میں صدر ہوتا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا، جنہیں میں اچھی طرح سے جانتا ہوں، تو میری ایک دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہندوستان الگ تھلگ پڑجائے۔  جب بڑے داخلی جھگڑے ہونے لگتے ہیں تو کیا ہوتا ہے ہم جانتے ہیں۔ یہ نہ صرف مسلم بلکہ ہندوؤں کے مفادات کے بھی خلاف ہو گا۔‘‘

روہنی سنگھ کا ٹویٹ اور  وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کا جوابی ٹویٹ :
 ’’ کیا بارک اوبامہ کے خلاف آسام میں یا گوہاٹی میں کوئی ایف آئی آر درج ہوئی ؟کیا آسام پولیس  واشنگٹن جارہی ہے تاکہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کوفلائٹ سے اتار کر گرفتار کرسکے؟‘‘
 ’’  یہاںہندوستان میں ہی کئی حسین اوبامہ موجود ہیں۔ ہمیں  واشنگٹن جانے سے قبل انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔آسام پولیس  وہی کام کررہی ہے۔ آسام پولیس کی  اپنی ترجیحات بھی ہیں اور وہ اسی کے حساب سے کام کرے گی۔ کسی کو ہمیں لیکچر دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ‘‘

اپوزیشن کی جانب سے ردعمل :
(۱)  کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے ٹویٹ کیا کہ ’’میرے دوست بارک اب حسین اوبامہ ہیں۔ دراصل ہیمنت بسوا شرما نے  اس سوال کا جواب دے دیا ہے جو وہائٹ ہائوس میں وزیر اعظم مودی سے پوچھا گیا تھا ۔  بارک اوبامہ اور ہندوستانی مسلمانوںکے بارے میں ایسی سوچ رکھنے پر ضروری ہے کہ انہیں سبق سکھایا جائے ۔یہی سوچ ہے جو سوالات کی زد میں آتی ہے۔اس پر وزیر اعظم ،وزارت خارجہ  اور مودی حکومت کا کیا موقف ہے؟‘‘(۲)وی ڈی شرما نے ٹویٹ کیا کہ ’’سنگھ اور آر ایس ایس کے لوگوں کی یہی اصل ذہنیت ہے۔حکومت کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ یہ سرکار کا موقف ہے یا پھر صرف بی جے پی کا۔‘‘ (۳) ڈاکٹر بریندر شرما نے ٹویٹ کیا کہ ’’ ہیمنت بسوا شرما کا ماضی ہم سب جانتے ہیں اس کے باوجود  وہ اتنی زہرافشانی کرسکتے ہیں اس پر ہمیںسخت حیرت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK