Inquilab Logo

وکھرولی میں مسلم قبرستان کیلئے ۴؍ پلاٹ ریزرو لیکن حقیقت میں ایک بھی نہیں

Updated: May 28, 2023, 10:46 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

آس پاس کی ۲۰؍ سے زائد مسلم تنظیموں کابی ایم سی پلان میں ریزرو کئے گئے پلاٹس پرقبرستان بنانے کا مطالبہ ،متعدد کوششوں کے بعد بھی کوئی قبرستان تیار نہیں ہوسکا

The scene of the delegation`s meeting with Assistant Municipal Commissioner Rahul Bhanudas Jadhav, in which he is reviewing the land allocated for the cemetery.
اسسٹنٹ میونسپل کمشنرراہل بھانوداس جادھو کے ساتھ وفد کی میٹنگ کا منظرجس میں وہ قبرستان کیلئے مختص زمین کا جائزہ لے رہے ہیں

یہاںمسلم قبرستان کیلئے بی ایم سی کے ڈی پی پلان میں ۴؍ پلاٹس ریزروہونے کے باوجود مسلمان قبرستان کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔حالاں کہ وکھرولی اور آس پاس کی ۲۰؍ سے  زائدمسلم تنظیمیںقبرستان کیلئے ریزرو کئے گئے پلاٹس پر قبرستان بنانے کاتحریری مطالبہ برسوں سے کرتے آرہے ہیں اور حالیہ دنوں اس سلسلے میںوزیر اعلیٰ اوراقلیتی امور کےوزیرکو ایک بار پھر خط دے کر اور ملاقات کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ وکھرولی کے ٹیگور نگر ، سوریہ نگر، کنموار نگر ، کروے نگر، گودریج علاقہ اور کانجور مارگ کے علاوہ آس پاس کےمتعدد علاقوں میں ۷؍ لاکھ سے زائد مسلمانوں کی آبادی ہےلیکن مسلمانوں کیلئے کوئی قبرستان نہیں ہے اور یہاںکےمسلمان ممبئی کے متعدد قبرستانوں کے علاوہ کئی بارجنازہ بائیکلہ چھوٹا سونا پورلے جانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ وکھرولی ٹیگور نگرمیںمقیم اور ’برادرس فاؤنڈیشن ‘ کے صدر واجد قریشی نے نمائندہ انقلاب سے بات چیت کرتےہوئے وکھرولی ٹیگور نگر ، کنموار نگر ، کانجورمارگ، پوائی اور دیگر علاقوںکی متعدد مسلم تنظیموں اور مساجد کے ٹرسٹیان نےایک بار پھروزیراعلیٰ اورنگراں وزیرکو نہ صرف خط لکھ کر بلکہ ان سے ملاقات کر  کے قبرستان کیلئے ریزرو کئےگئےپلاٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میںوزیرا علیٰ ایکناتھ شندے چند روز قبل وکھرولی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کیلئے آئےتھےتو انھیں برادرس فاؤنڈیشن کی جانب سےلیٹردیاگیا۔اسی وقت انھوں نے علاقے کے سابق ایم ایل اے اشوک پاٹل کو قبرستان کی فائل دے کر ہدایت دی کہ اس معاملےکو جلد سے جلد حل کیا جائے۔ انھوںنے مزید کہا کہ پیر کوبی ایم سی کے ایس وارڈ بھانڈوپ میںنگراں وزیرمنگل پربھات لوڈھا کے جنتا دربارمیںبرادرس فاؤنڈیشن کی خاتون ممبر ثنا قریشی نے وکھرولی ٹیگورنگر کے علاقے میں قبرستان نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔منگل پربھات لوڈھا نے فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کےایس وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کو قبرستان سےمتعلق دی جانے والی فائل دیتے ہوئےپر اس پرتوجہ دینے کی ہدایت دی۔ان کی اس ہدایت پر اسسٹنٹ میونسپل کمشنر راہل بھانو داس جادھو سے ایس وارڈ میںمتعلقہ بی ایم سی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر راہل جادھو نے تمام تفصیلات جاننے اور وفدکےمطالبات کو سننے کے بعد کہاکہ بی ایم سی کے جو بھی پلاٹ قبرستان کیلئے ریزرو ہیںان میں سے ایک پلاٹ پرجھوپڑے وغیرہ تعمیر ہوچکے ہیں۔ دوسرے پلاٹ پرسی آر زیڈ ہےاور تیسرے کیلئے کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسابتایا جارہا ہے کہ سی آر زیڈ ہٹا دیا گیا ہے ۔ اس کے بارےمیں جانکاری حاصل کی جائے گی۔میونسپل کارپوریشن کےآفس میںہونے والی میٹنگ کے دوران اسسٹنٹ میونسپل کمشنر راہل بھانو داس جادھو نےانقلاب کو مخاطب کرتے ہوئےیقین دلایا کہ ہم قبرستان کیلئے ریزرو کئے گئےپلاٹ کے متعلقہ افسران کےساتھ بہت جلد میٹنگ کر کے قبرستان کی زمین  کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
  یادرہے کہ وکھرولی کے مغربی علاقے میں ایک پرائیویٹ قبرستان ہے لیکن اس میں بھی اب جگہ نہیں ہے اور اس کا حال یہ ہے کہ وہاں پر بھی ۱۸؍ ماہ بعد قبرستان پلٹنے کےبجائے ۶؍ سے ۸؍ ماہ میں دوبارہ قبرکھود دی جاتی ہے اور اس میں کچی لاشیں نکلتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے ایک میت کو دفن کرنے کیلئے ۲؍ سے ۳؍ مقامات پر قبرکھودنے پر لوگ مجبور ہیں ۔ایک سوال کےجواب میں ثنا قریشی نے بتایا کہ برادرس فاؤنڈیشن،مسجد رحیمی وکھرولی ، مدرسہ انجمن تعلیم القرآن پوائی، پوائی ایجوکیشنل ٹرسٹ، سنی مبارک مسجد وکھرولی، سنی قادریہ مسجد کانجور مارگ،جماعت المسلمین نورانی جامع مسجدومدرسہ تعلیم القرآن وکھرولی، انجمن مفید المسلمین کنموار نگر ،جمعیۃ اہل حدیث مدرسہ دارالہدیٰ سوریہ نگر، مدرسہ اصلا ح المسلمین وکھرولی،مسلم ویلفیئر سینٹر وکھرولی،اورصفہ ایجوکیشن سوسائٹی وکھرولی سمیت ۲۰؍ سے زائد مسلم تنظیموںکے علاوہ رام داس اٹھاؤلے نے بھی اس سلسلے میں لیٹر لکھ کر مسلمانوں کوقبرستان کی جگہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔  
 اس سلسلے میںمیٹنگ کے وفد میں شامل  منور قریشی (جنرل سیکریٹری) نے کہا کہ یہاں پر مسلم قبرستان کیلئے تقریباً ۳۵؍ سال سے علاقے کے لوگ کوشش کررہے ہیں۔ ہر بار الیکشن کے موقع پر قبرستان کیلئے ریزرو کئے گئےپلاٹس کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کے نام پر ووٹ حاصل کرنےکی کوشش کی جاتی ہے ۔ اب تک متعدد ایم پی، ایم ایل اے اورکارپوریٹر قبرستان کیلئے زمین دلانے کی یقین دہانی کراتے رہےلیکن اب تک ۴؍ پلاٹس میں سے ایک بھی حاصل کرنے میں  ناکام رہے 

Vikhroli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK