Inquilab Logo

جرمنی : مسلمانوں اور مساجد پرحملوں کی سازش کے ۱۲؍ ملزمین پر فردِ جُرم عائد

Updated: November 16, 2020, 8:44 AM IST | Agency | Berlin

پراسیکیوٹرز کے مطابق تمام ملزمین جرمنی کے شہری ہیں، دائیں بازوں کے انتہا پسند ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے تھے

Germany Police
جرمن پولیس دائیں بازوں کے انتہا پسندوں پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

جرمنی میں پراسیکیوٹرز نے ۱۲؍ مشتبہ  ملزمین پر مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کو بڑی تعداد میں قتل یا زخمی کرنے کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔جرمنی کے جنوب مشرقی شہر اسٹٹ گارٹ میں پراسیکیوٹرز نے اپنے  بیان  کہا کہ یہ تمام مشتبہ  ملزمین جرمن شہری ہیں، ان میں سے ۱۱؍ کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان میں سے  ایک ملزم  مفرور ہے۔ علاوہ ازیں  گرفتار کئے گئے ایک ملزم کی دوران حراست موت ہو چکی ہے،اس کی کن حالات میں موت ہوئی تھی۔  اس کی  فوری وجوت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
 پراسیکیوٹرز  کے مطابق یہ  ملزمین مساجد پر  حملے اور مسلمانوں کو قتل یا زخمی کرکے ملک میں خانہ جنگی  کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے تھے۔
 پراسیکیوٹرز  بتایا کہ  اس گینگ کے  افراد حملوں کی سازش  کی منصوبہ بندی کیلئےباقاعدگی سے ملاقات کرتے رہتے تھے۔ان میں سے ایک ملزم نے ہتھیار خرید کرنے کے لیے  ۵۰؍ ہزار یورو میں سے  اپنی طرف سے بڑی  قرم  دینے کا وعدہ کیا تھا۔
 واضح رہے کہ جرمنی میں  گزشتہ چند برسوں  میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں  کے ذریعے اقلیتوں اور ان کے حامیوں پر متعدد حملے کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔  مئی میں جرمن پولیس نے   ایسے معاملے میں ۲۱؍ سالہ نوجوانوں کا گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے متنبہ کیا تھا کہ انہتا پسند جرمنی میں بھی نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہوئے حملے کی طرز پر یہاں بھی حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ جرمن حکام کے مطابق  ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششوں کے خلاف سخت رویہ اپنا یا  ہے اور دائیں بازوں کے انتہا پسندوں کےخلاف کریک ڈائون  جاری ہے۔
  ۲۰۱۸ء میں بھی انتہا پسندوں کے زیر زمین گروپ’ نیشنل سوشلسٹ ‘کے ار اکین پر ترک نسل کے افراد کے قتل کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی  تھی۔اس گروپ کے مسلح ار اکین طویل عرصے سے ترک نسل  ، دیگر اقلیتوں  کے حامیوں پر حملے کے مرتکب تھے۔بازو کے ایک مشتبہ ملزم کے خلاف قدامت پسند سیاست داں والٹرلیوبک کے قتل کے جرم میں مقدمہ جاری ہے۔ اہم  اداروں میں بھی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے حامیوں میں سے متعدد  بے نقاب کئے جا چکے ہیں۔

germany islam Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK