Inquilab Logo

ہلدوانی تشدد : پتھراؤ کرنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کی تیاری

Updated: February 15, 2024, 9:25 AM IST | haldwani

ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ۵۰؍ مسلم خواتین کی شناخت کرلینے کا دعویٰ ، سبھی کو تشدد کے مقدمے میں نامزد کیا جائے گا

The situation in Haldwani has largely returned to normal.
ہلدوانی میں حالات بڑی حد تک معمول پر آگئے ہیں۔

 یہاں گزشتہ دنوں ہونے والے تشدد کے بعد انتظامیہ کس طرح سے انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے اس کی ایک مثال ان رپورٹس سے  سامنے آتی ہے کہ تشدد اور پتھرائو میں شمولیت کے نام پر بن پھول پورہ کی مسلم خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق فی الحال پولیس کی جانب سے تشدد کے ویڈیوس کی جانچ کی جارہی ہے اور اس میں ان خواتین کی شناخت کی جارہی ہے جنہوں نے پولیس پر مبینہ طور پر اپنی چھتوں سے پتھرائو کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اب تک ایسی  ۵۰؍ خواتین کی شناخت بھی کرلی گئی ۔ ان سبھی کو پولیس کی جانب سےدرج کردہ تشدد کے مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔ 
 پولیس کا دعویٰ ہے کہ جب بن پھول پورہ میں پولیس کارروائی کرنے پہنچی تھی تو ان خواتین نے  ان پر اپنے گھروں کی چھتوں سے پتھرائو کردیا تھا جس میں کئی  پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس بارے میں ایس ایس پی نارائن مینا نے کہا کہ پولیس بن پھول پورہ میں لگے ایک ایک سی ٹی وی کیمرے کا فوٹیج کھنگال رہی ہے اور ان پتھرائو کرنے والوں کی شناخت کررہی ہے۔ جلد ہی ان سبھی کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK