Inquilab Logo

حرمین شریفین: آخری عشرہ اور عید کے منصوبے کا اعلان

Updated: April 13, 2023, 12:01 PM IST | Mecca

مکہ مکرمہ میںعمرہ سیکوریٹی فورس کی دوسری پریس کانفرنس ، رمضان المبارک میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ ،آخری عشرے کا منصوبہ پیش ، عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر مسجد الحرام کی چھت کا اگلا حصہ اور پہلی منزل کا اگلا حصہ بھی طواف کیلئے مختص ۔ گداگری روکنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات

Umrah Security Force press conference in Makkah (Photo: SPA)
مکہ مکرمہ میںعمرہ سیکوریٹی فورس کی پریس کانفرنس ( تصویر : ایس پی اے)

حرمین شریفین کیلئے رمضان کے آخری عشرےا ور عید کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔   میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں منگل کو عمرہ سیکوریٹی فورس کی دوسری پریس کانفرنس  آغاز مشترکہ آپریشن سینٹر ۹۱۱ ؍کے صدر دفتر میں مقامی وقت کے مطابق رات ۱۰ ؍بجے سے ہوا۔   اس اہم پریس کانفرنس سے محکمۂ امن عامہ کے سربراہ جنرل محمدالبسامی، محکمۂ شہری دفاع کے سربراہ جنرل ڈاکٹر حمود الفرج اور محکمۂ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے باری باری خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رمضان المبارک میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آخری عشرے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔
   سب سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب میں محکمۂ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے کہا کہ مسجد الحرام کی چھت کا اگلا حصہ اور پہلی منزل کا اگلا حصہ طواف کیلئے مختص ہے۔   تہ خانہ اور مطاف کا صحن پہلے ہی طواف کیلئے مختص تھا۔ یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کے مدنظر کیا گیا ہے۔
 محمد البسامی نے  مزید کہا کہ رمضان  سے  متعلق جو منصوبے بنائے گئے تھے ان پر عمل درآمد ہورہا ہے۔ مسجد الحرام میں بدنظمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔رمضان کے ابتدائی دو عشروں کے دوران مسجد الحرام کے کسی بھی دروازے پر زائرین بھیڑ کی شکل  میں نظر نہیں آئے لیکن فرض نمازوں کے موقع پر دروازوں پر بھیڑ ہوتی تھی جو جلد ہی ختم کردی گئی۔
   اس دورامحکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  سیکوریٹی گشت بڑھا دیا گیا۔ چیک پوسٹوں پر مامور سیکوریٹی اہلکاروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گداگری کو روکنےکیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
   پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   محکمۂ شہری دفاع کے  قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر حمود الفرح نےمنصوبے کے دوسرے  مرحلے پر گفتگو کی۔ا نہوں نے کہا کہ اس سال عمرہ  سیزن کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ خوش قسمتی سے کوئی افسوسناک واقعہ  نہیں ہوا ہے۔ منصوبےکا دوسرامرحلہ شروع ہورہا ہے، اس کا تعلق رمضان کے آخری عشرے اور عید الفطر سے ہے۔
  اس دوران محکمۂ پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے اپنے خطاب میں سیکوریٹی کی صورتحال سے آگا ہ کیا۔ انہوںکہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی  چوکیوں پر انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں تاکہ  تیزی اور آسانی سے کارروائی کی  جا سکے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر اضافی عملہ مامور کیا گیا ہے۔ مختلف زبانیں بولنے والے اہلکاربھی مامور کئے گئے ہیں۔

mecca Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK