Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید بارش، کیرالا میں حالات دگرگوں، ۳؍ افراد ہلاک، نظام زندگی درہم برہم

Updated: July 08, 2023, 8:45 AM IST | Tarunantpuram

جمعہ کو ملک کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سب سے زیادہ دگرگوں حالات کیرالا میں تھے جہاں موسلادھار بارش نے مسائل پیدا کر دیئے ۔

An invalid elderly man is being transported from one place to another during heavy rains in Kerala (PTI)
کیرالا میں ایک علیل بزرگ کو تیز بارش کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا ہے ( پی ٹی آئی)

جمعہ کو ملک کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سب سے زیادہ دگرگوں حالات کیرالا میں تھے جہاں  موسلادھار بارش نے مسائل پیدا کر دیئے ۔ یہاں ۳؍ لوگوں کی موت کی بھی خبر ہے۔جبکہ  ہزاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر ناپڑا۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کو ۱۱۲؍ ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث دو دریا خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے ریاست میں سیلاب کا خطرہ ہے۔  محکمہ موسمیات نے کنور اور کاسرگوڈ اضلاع میں  ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ نیز ریاست کے ۷؍ اضلاع میں اورینج الرٹ ہے۔ کئی مقامات پر درخت گرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔  جنوبی کنڑ اور اڈوپی میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔ ایسے میں انتظامیہ چوکس ہے۔  سینٹرل واٹر کمیشن نے ندیوں کیلئے  سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ کیرالا  کی  پامبا اور منی مالا ندیاں بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ ریاست میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ 
  کیرالہ کے علاوہ گوا  اور مہاراشٹر میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گوا  میں بھی  اسکول بند ہیں۔ جمعرات کی شام جنوبی گوا کے نکیری بیتول گاؤں میں دھان کے کھیت میں کام کرتے ہوئے ایک خاتون سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ دوسری عورت مشکل سے اپنی جان بچا سکی۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق، اگلے ۲۴؍گھنٹوں کے دوران، کیرالا، ساحلی کرناٹک، گجرات کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکش دیپ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مغربی راجستھان اور جموں و کشمیر میں۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اب تک ملک میں مانسون  تاخیر سے آیا ہے لیکن اب تک بارش خوب ہوئی ہے۔ 

 

kerala Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK