Inquilab Logo

حجاب تنازع کی متاثرہ تبسم شیخ ۱۲؍ ویں میں کرناٹک کی ٹاپر بن گئی

Updated: April 24, 2023, 11:45 AM IST | Bengaluru

کرناٹک کے ۱۲؍ ویں بورڈ امتحان میں تبسم نے ۹۸ء۳؍ فیصد مارکس حاصل کئے، والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر

Karnataka topper Tabassum Sheikh with her parents
کرناٹک کی ٹاپر تبسم شیخ  اپنے والدین کے ساتھ

کرناٹک میں فرقہ پرستوں نے حجاب کا موضوع جب اٹھایا ہو گا تو انہیں اندازہ بھی نہیں ہو گا کہ اسی حجاب تنازع  سے متاثرہ ایک  طالبہ انہیں ایسا منہ توڑ جواب دے گی کہ جب جب وہ حجاب پر پابندی کی بات کریں گے انہیں اس طالبہ کے امتحان کے نتیجے یاد آجائیں گے ۔ گزشتہ روز کرناٹک اسٹیٹ بورڈ کے بارہویں کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں اور ان میں تبسم شیخ نے ۹۸ء۳؍ فیصد مارکس حاصل کرکے پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ تبسم شیخ  بھی حجاب کے نام پر پیدا کئے جانے والے غیر ضروری تنازع کی متاثرہ  ہیں لیکن انہوں نے  ان مشکل حالات میں بھی وہ کامیابی حاصل کرلی ہے کہ فرقہ پرستوں کے منہ پر تالے لگ گئے ہیں۔ تبسم کی اس کامیابی پر اس کے والدین اور کالج کے اساتذہ سمیت کالج کی تمام طالبات نے فخر کا اظہار کیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK