Inquilab Logo

بنگلہ دیش میں چین مخالف احتجاج میں انسانی زنجیر بنائی گئی

Updated: May 08, 2023, 4:17 PM IST | Dhaka

تیستا پروجیکٹ کے ذریعہ چین کو قرض کے دلدل میں دھکیلنے کا الزام ، بنگلہ دیش حکومت سے اس سے چین کو الگ کرنے کا مطالبہ

Mukti Jadha Manch protested like this by forming a human chain in Rangpur. (Photo courtesy: All India Radio)
مکتی جدھا منچ نے رنگ پور میں انسانی زنجیر بنا کر کچھ اس طرح احتجاج کیا ۔ ( تصویر ، بشکریہ : آل انڈیا ریڈیو)

بنگلہ دیش میں چین کی مخالفت میں احتجا ج کیا گیا  ہے۔ا س دور ان مظاہرین نے انسانی زنجیر بنائی  اور تیستا پروجیکٹ کے ذریعہ چین  پر  بنگلہ دیش کو قرض  کے دلد ل میں دھکیلنے کا الزام عائد کیا۔ بنگلہ دیش حکومت سے مذکورہ پروجیکٹ سے   چین کو الگ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ 
  ’آل انڈیاریڈیونیوز‘ کی  رپورٹ کے مطابق  بنگلہ دیش کی تنظیم مکتی  جدھا منچ نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ چین کو تیستا پروجیکٹ سے الگ کردے اور اس پروجیکٹ کو اپنے اخراجات سے پورا کرے۔ جیسا اس نے پدما پل کی تکمیل کے دوران کیاتھا۔
  مذکورہ رپورٹس کےمطابق  اپنے مطالبے کیلئے مکتی جدھا منچ نے  رنگ پور میں ایک انسانی زنجیر بناتے ہوئے مظاہرے کئے۔  اس دوران مظاہرین نے الزام لگایا کہ چین، تیستا پروجیکٹ کے ذریعے بنگلہ دیش کو قرض کے دلدل کی جانب دھکیل رہا ہے۔
  مظاہرین کا کہنا تھاکہ یہ پروجیکٹ ملک کی زرعی زمینوں، دریا اور ماحولیات کو تباہ کردے گا۔ مظاہرین نے چین کی جانب سے تیستا ندی کے قریب فوجی اڈے کے قیام کو بنگلہ دیش کو غیرمستحکم کرنے کی سازش بھی قراردیا۔ اس موقع پر  منچ کے جنرل سیکریٹری المامون  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈھاکہ کُری گرام روڈ جیسے کئی پروجیکٹوں کے اخراجات کو چینی کمپنی کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیاجارہا ہے، تاکہ کام کی رفتار کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے الزام لگایا کہ چینی کمپنیاں بنگلہ دیش میں بدعنوانی اور مزدوروں کے استحصال میں ملوث ہیں۔المامون نے چین کو اپنے صوبے سنکیانگ  میں ایغور افراد پر ظلم وستم کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

dhaka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK