Inquilab Logo

پانی کے غیر قانونی دھندے کا پردہ فاش، ۴۳؍ ہزار لیٹر سےزائد پانی ضبط، فیکٹریوں کا لائسنس منسوخ

Updated: June 07, 2023, 3:11 PM IST | Ghaziabad

غازی آباد میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) کی ٹیم نے مورٹا انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مارا اور پانی کی بوتلوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

غازی آباد میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) کی ٹیم نے مورٹا انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری پر چھاپہ مارااورپانی کی بوتلوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا۔ٹیم کےمطابق پانی سگنیچر برانڈ کے نام سے پیک کیا جا رہاہےجبکہ فیکٹری کے لائسنس کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں  بوتلوں پر پیکنگ کی تاریخ بھی غلط ہے۔ ٹیم نے جائے وقوع سے پانی کی بوتلوں کے تقریباً ۳؍ ہزار ۶۰۰؍ کریٹ برآمدکئے ہیں۔ ایک کریٹ میں ۱۲؍لیٹر پانی ہوتا ہے اس طرح تقریباً ۴۳؍ ہزار ۲۰۰؍ لیٹر پانی ضبط کیا گیا ہے۔ ٹیم نے بطور ثبوت کچھ بوتلوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ بقیہ کو سیل کر کے وہاں محفوظ رکھا ہے ۔بی آئی سی کے  ڈائریکٹر وکرانت نے بتایا کہ’’ کمپنی کے پاس کوئی لائسنس موجود نہیں پھربھی کمپنی روزانہ تقریباً ۳۶؍ہزار لیٹرپنی کی بوتلیں تیار کر رہی تھی جس سے شک ہوتا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ بوتلیں اور پیکیجنگ غیر معیاری ہیں۔ ہم اس کی مکمل رپورٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔ یہ کمپنی روزانہ تقریباً ۳۶؍ہزار لیٹر بوتل پانی تیار کر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK